உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    این ڈی ٹی وی انڈیا کا نشریہ ایک دن کیلئے بند کرنے کی ہدایت

    ndtv logo ndtv web site

    ndtv logo ndtv web site

    حکومت نے ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی انڈیا کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے کوریج کے سلسلے میں پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کیلئے سزا کے طور پر ایک دن کیلئے نشریات بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: معروف ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی انڈیا کے نشریہ کو ایک دن کیلئے بند کرنے کی ہدایت کی ایڈیٹرس گلڈ نے شدید نکتہ چینی کی ہے ۔ ایڈیٹرس گلڈ نے اس کو ایمرجنسی حالات کے مترادف قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایڈیٹرس گلڈ نے نشریہ پر پابندی کو میڈیا کی آزادی کی خلاف ورزی بتایا ہے۔
      خیال رہے کہ حکومت نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے کوریج کے سلسلے میں پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کیلئے سزا کے طور پر ایک دن کیلئے نشریات بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ایک سینئر افسر کے مطابق ٹی وی چینل کے خلاف دہشت گرد انہ حملے کے کوریج کے دوران قومی سلامتی کے لئے خطرناک حساس معلومات کو اجاگر کرنے کی شکایت کرائی گئی تھی۔
      این ڈی ٹی وی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ایڈیٹرس گلڈ نے کہا ہے کہ چینل ایسے کسی بھی مواد کو نشر نہیں کرتا ہے ، جسے دیگر چینل کے ذریعہ کوریج نہ کیا گیا ہو۔ ساتھ ہی ساتھ ایڈیٹرس گلڈ نے قانونی مداخلت کی بجائے چینل کے نشریہ کو بند کرنے کیلئے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
      اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ایک سینئر افسر کے مطابق چینل کو حکم پر عمل کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، ایسا نہ کرنے پر ٹیلي پورٹ آپریٹر کو چینل کے سگنل کو ایک دن کیلئے بند کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ افسر نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیبل ٹی وی نیٹ ورک ایکٹ کے تحت بین وزارتی کمیٹی نے کیا ہے۔ چینل کو ایک دن کیلئے نشریات بند کرنے کی ڈیڈلائن نو نومبر تک دی گئی ہے۔ گزشتہ سال دہشت گردانہ واقعہ کی کوریج سے متعلق نوٹیفکیشن کے تحت پہلی بار کسی چینل کے خلاف ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ ٹی وی چینلز کی طرف سے 2008 میں ممبئی دہشت گرد حملے کی کوریج کی کافی تنقید ہوئی تھی۔ ایسا مانا گیا تھا کہ ہندوستانی نیوز چینلز کی غیر ذمے دارانہ کوریج سے پاکستانی دہشت گردوں کا مدد ملی تھی۔
      First published: