உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیپال کے وزیر اعظم کا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ راشٹرپتی بھون میں شانداراستقبال

    نئی دہلی۔  نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کا آج یہاں راشٹرپتی بھون کے احاطے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔

    نئی دہلی۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کا آج یہاں راشٹرپتی بھون کے احاطے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔

    نئی دہلی۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کا آج یہاں راشٹرپتی بھون کے احاطے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کا آج یہاں راشٹرپتی بھون کے احاطے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ اپنے پہلے غیرملکی سفر میں کل ہندوستان کے چھ روزہ دورہ پرآئے مسٹر اولی اور ان کی بیوی کا وزیر اعظم نریندر مودی نے خیر مقدم کیا۔انہیں راشٹرپتی بھون کے احاطے میں فوج کے تینوں بازوؤں کی مشترکہ سلامی پیش کی گئی۔ بعد میں مسٹر مودی نے انہیں اپنے کابینی ساتھیوں اور فوجی حکام سے ملایا۔ مسٹرا ولی نے بھی انہیں اپنے ساتھ آئے وفد کے اراکین سے ملایا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر دفاع منوہر پاریکر، توانائی کے وزیر پیوش گوئل اور تینوں افواج کے سربراہ موجود تھے۔


      مسٹر اولی اس کے بعد راج گھاٹ کے لئے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج ان سے رسمی ملاقات کریں گی۔  شام کو ان کی وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات ہوگی۔ ان کی وزیر توانائی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔ اپنے سفر کے دوران مسٹر اولی اتوار کو اتراکھنڈ ٹہری پن بجلی پلانٹ کا دورہ کریں گے اور منگل 23 فروری کو گجرات کے بھج جائیں گے جہاں وہ ڈیڑھ دہائی قبل زلزلے سے ہوئی تباہی کے بعد بازآبادکاری کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ اسی دن شام کو وہ ممبئی پہنچیں گے اور گورنر سی. ودیا ساگر راؤ سے ملاقات کریں گے۔ مسٹر اولی بدھ 24 فروری کو اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔ نیپال وزیر اعظم اپنے پہلے بیرون ملک سفر پر کل شام یہاں پہنچے.وزیر خارجہ محترمہ سوراج نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسٹر اولی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر ہندوستان میں نیپال کے سفیر دیپ کمار اپادھیائے بھی موجود تھے۔


      مسٹر اولی کو اعلی سطحی احترام دیتے ہوئے راشٹرپتی بھون کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ مسٹر اولی کے ساتھ ایک 46 رکنی وفد بھی آیا ہے جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کمل تھاپا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔

      First published: