مرکزی حکومت نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرے گی
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خفیہ دستاویزات کو عام کرنے کا عمل آئندہ سال نیتا جی کی جینتی 23 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔
- UNI
- Last Updated: Oct 14, 2015 09:57 PM IST

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خفیہ دستاویزات کو عام کرنے کا عمل آئندہ سال نیتا جی کی جینتی 23 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خفیہ دستاویزات کو عام کرنے کا عمل آئندہ سال نیتا جی کی جینتی 23 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔
مسٹر نریندر مودی نے آج نیتا جی کے کنبہ ممبران سے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو دبائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے جو ملک اپنی تاریخ کو فراموش کردیتا ہے، وہ اسے بنانے کی طاقت بھی کھو دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف ممالک کی حکومتوں سے بھی یہ درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنے پاس موجود نیتا جی سے متعلق فائلوں کو عام کریں۔ اس کی ابتداء آئندہ دسمبر میں روس سے درخواست کرکے کی جائے گی۔