نیتا جی سے متعلق مزید 25 فائلیں عام کی گئیں
اس طرح اب تک 225 فائلیں عام ہوچکی ہیں۔ اب تک حکومت پانچ بار نیتا جی سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرچکی ہے
- UNI
- Last Updated: Jul 29, 2016 10:37 PM IST

اس طرح اب تک 225 فائلیں عام ہوچکی ہیں۔ اب تک حکومت پانچ بار نیتا جی سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرچکی ہے
نئی دہلی : مرکزی حکومت نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق مزید 25 خفیہ فائلوں کو عام کردیا۔ اس طرح اب تک 225 فائلیں عام ہوچکی ہیں۔ اب تک حکومت پانچ بار نیتا جی سے متعلق خفیہ فائلوں کو عام کرچکی ہے۔
ثقافت کے سکریٹری این کے سنہا نے آج ان فائلوں کو عام کیا۔ یہ فائلیں 1952-2014 کے درمیان کی مدت کی ہے جو وزارت خارجہ سے حاصل ہوئی ہیں۔ یہ فائلیں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو نیتا جی پیپرس ڈاٹ جی او وی پر دستیاب ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 جنوری 2016 کو نیتا جی سے متعلق 100 فائلوں کو عام کیا تھا۔ 1997 میں نیشنل آرکائیو کو 990 فائلیں انڈین نیشنل آرمی سے ملی تھیں۔