உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نئے سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان آج سنبھالیں گے عہدہ، جانیے کون ہیں جنرل انیل چوہان؟

    تصویر انڈین ایئر فورس

    تصویر انڈین ایئر فورس

    CDS General Anil Chauhan: جنرل چوہان 61 سال کے ہیں۔ جون میں اعلان کردہ نئے قوانین میں کہا گیا کہ سی ڈی ایس کی سروس کو 65 سال کی عمر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو چوہان تھیٹرائزیشن کی مہم کو طاقت دینے کے لیے چھ مختلف سروس چیفس کے ساتھ کام کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Jammu | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      جنرل انیل چوہان (General Anil Chauhan) آج یعنی جمعہ کے روز ہندوستان کے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے نو ماہ سے زیادہ عرضہ کے بعد اس عہدہ کو پر کیا جارہا ہے۔ حکومت نے بدھ کے روز چوہان کی بطور سی ڈی ایس تقرری کا اعلان کیا، جس سے راوت کا جانشین کون ہوگا اس پر مہینوں سے جاری چہ مگوئیاں ختم ہوگئی۔

      چوہان 31 مئی 2021 کو ایسٹرن آرمی کمانڈر کے طور پر ریٹائر ہوئے اور اعلیٰ عہدے پر تعینات ہونے سے پہلے وہ قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ (NSCS) کے فوجی مشیر تھے۔ چوہان کو بھی راوت کی طرح گورکھا رائفلز رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ اب وہ مستقبل کی جنگوں اور آپریشنز کے لیے فوج کے وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے لیے تھیٹرائزیشن مہم کی سربراہی کریں گے۔

      ریٹائرمنٹ کے بعد اعزازی ڈیوٹی:

      سی ڈی ایس کے طور پر ان کی تقرری نے کافی دلچسپی پیدا کی ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب تھری اسٹار آفیسر کو ریٹائرمنٹ سے واپس لایا گیا ہے تاکہ وہ چار اسٹار رینک پر فائز ہوں۔ یہ تب ہی ممکن ہوا جب حکومت نے جون کے اوائل میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے قوانین میں ترمیم کی تاکہ افسران کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے جہاں سے سی ڈی ایس کو منتخب کیا جانا تھا۔ اس جے تحت تینوں افواج کے ریٹائرڈ تھری اسٹار افسران کو اہل بنا دیا۔

      چوہان 61 سال کے ہیں۔ جون میں اعلان کردہ نئے قوانین میں کہا گیا کہ سی ڈی ایس کی سروس کو 65 سال کی عمر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو چوہان تھیٹرائزیشن کی مہم کو طاقت دینے کے لیے چھ مختلف سروس چیفس کے ساتھ کام کریں گے۔

      ہندوستان کا نئے سی ڈی ایس لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کون ہیں؟

      ۔ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان 18 مئی 1961 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1981 میں ہندوستانی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں شمولیت اختیار کی۔

      ۔ دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی کے ساتھ ساتھ کھڑکواسلا میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے گریجویٹ کیا۔

      ۔ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے اپنے 40 سالہ کیریئر کے دوران متعدد کمانڈز اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔

      چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کا کیریئر:

      ۔ میجر جنرل کے طور پر انھوں نے بارہمولہ کے علاقے میں ایک انفنٹری ڈویژن کی نگرانی کی۔

      ۔ شمال مشرق میں انھوں دو سال قبل ستمبر 2019 میں مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر ایک کور کی کمان سنبھالی۔ اس کے بعد مئی 2021 میں وہ ریٹائر ہو گئے۔

      ۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا عہدہ ان کی دیگر اہم اسٹاف تقرریوں میں سے ایک منفرد عہدہ تھا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      کیا راجستھان میں گہلوت کی جگہ بنیں گے وزیراعلی؟ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد پائلٹ نے کیا کہا

      ۔ انہوں نے انگولا میں اقوام متحدہ کے آپریشن میں بھی حصہ لیا۔ 31 مئی 2021 کو وہ ہندوستانی فوج سے ریٹائر ہوئے۔ فوج کو چھوڑنے کے بعد قومی سلامتی اور تزویراتی امور کے حوالے سے ان کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوا اور وہ ان مسائل میں شامل رہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      پاکستان کی بے مثال کپتان: سپرمام بسمہ معروف کے نام ہیں کئی ریکارڈ، جس کو جان کر رہ جائیں گے حیران

      سابق میں 8 دسمبر 2021 کو راوت کی موت کے بعد یہ مہم سست پڑ گئی اور حکومت اب چوہان سے توقع کرے گی کہ وہ طویل عرصے سے منتظر فوجی اصلاحات کو تحریک فراہم کریں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: