ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس صدر راہل گاندھی نے تحلیل کی سونیا گاندھی کی ورکنگ کمیٹی ، بنائیں گے اپنی نئی ٹیم

کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے دو مہینے بعد راہل گاندھی نے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سونیا گاندھی کے ذریعہ منتخب کی گئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس صدر راہل گاندھی نے تحلیل کی سونیا گاندھی کی ورکنگ کمیٹی ، بنائیں گے اپنی نئی ٹیم
کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے دو مہینے بعد راہل گاندھی نے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سونیا گاندھی کے ذریعہ منتخب کی گئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے

نئی دہلی : کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے دو مہینے بعد راہل گاندھی نے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سونیا گاندھی کے ذریعہ منتخب کی گئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے ۔ راہل گاندھی نے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ اگلے پلینری سیشن میں پارٹی کا خاکہ تیار کرے گی ۔ پلینری سیشن مارچ کے دوسرے ہفتہ میں دہلی میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

اس شیشن میں راہل گاندھی کی نئی ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ اسٹیئرنگ کمیٹی میں راہل گاندھی نے کانگریس کے سینئر لیڈروں کو شامل کیا ہے ۔ اس کمیٹی میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ، پی چدمبرم ، غلام نبی آزاد اور جناردن دیویدی شامل ہیں۔

موصولہ جانکاری کے مطابق راہل کی نئی ٹیم میں نوجوان اور سینئر دونوں لیڈرو ں کو جگہ ملے گی ۔ نیوز 18 کو ملی جانکاری کے مطابق نئی ٹیم میں غلام نبی آزاد ، اے کے انٹونی ، آنند شرما ، پی چدمبرم اور احمد پٹیل شامل ہوسکتے ہیں ۔ ان لیڈروں کو ان کے تجربہ اور گاندھی کنبہ کے تئیں ان کی وفاداری کے لئے جانا جاتا ہے ۔ وہیں اگلے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر غلام نبی آزاد کے پاس اتحاد کرنے کے اچھے اسکلس ہیں۔


 




 

First published: Feb 16, 2018 09:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading