உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیجریوال پر سیاہی پھینکنے والی بھاونا اروڑہ کو ایک دن کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا

    نئی دہلی : دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں کل ایک خاتون نے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر سیاہی پھینکی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیاہی پھینکنے والی خاتون عام آدمی سینا سے وابستہ ہے اور کیجریوال حکومت سے ناراض ہے۔ بھاؤنا ارورہ نام کی اس خاتون کا الزام ہے کہ جفت اور طاق فارمولے کے تحت لگائے جانے والے سی این جی اسٹیکرز میں دھاندلی کی گئی ہے ۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں کل ایک خاتون نے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر سیاہی پھینکی تھی۔ پیر کو اس کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے اس کو ایک دن کیلئے پولیس کے تحویل میں بھیج دیا ۔

      بتایا جا رہا ہے کہ سیاہی پھینکنے والی خاتون عام آدمی سینا سے وابستہ ہے اور کیجریوال حکومت سے ناراض ہے۔ بھاؤنا ارورہ نام کی اس خاتون کا الزام ہے کہ جفت اور طاق فارمولے کے تحت لگائے جانے والے سی این جی اسٹیکرز میں دھاندلی کی گئی ہے ۔

      اس واقعہ کے بعد بھاؤنا کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں اسے پرسنل بیل بانڈ پر چھوڑ دیا گیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جفت اور طاق فارمولے کی کامیابی پر دہلی حکومت نے چھترسال اسٹیڈیم میں شکریہ پروگرام کا انعقاد کیا تھا، جہاں پر وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کے عوام کا شکریہ کر رہے تھے۔

      بھاؤنا کا الزام ہے کہ سی این جی سرٹیفکیٹ کا میں نے اسٹنگ کیا تھا۔ وہاں میں ان سے (کیجریوال) ملنے گئی تھی۔ فٹنگ صرف 7 منٹ میں کی گئی ، جو کہ 11-12 منٹ میں ہوتی ہے۔ سی این جی والوں نے تو مجھے صرف موٹر سائیکل کے نمبر پر ہی سی این جی اسٹیکر دیا۔ اس کے پیچھے بہت بڑا گھوٹالہ ہے۔ میں یہی ان کے سامنے لانا چاہتی تھی۔

      First published: