உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے مصروف ترین علاقہ میں لڑکی پر تیزاب سے حملہ ، سہیلی کے بھائی پر الزام

    متاثرہ لڑکی کی ماں کے الزامات کے مطابق سہیلی نے فون کر کے متاثرہ لڑکی کو بلایا اور اپنے بھائی سے شادی کرنے کے لئے کہا ۔ اس پر متاثرہ لڑکی نے جواب دیا کہ جہاں اس کے ماں باپ چاہیں گے وہیں وہ شادی کرے گی ۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے گاندھی نگر علاقے میں ایک لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔ لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ تیزاب پھینکنے کا الزام متاثرہ لڑکی کی سہیلی کے بھائی پر لگا ہے ۔ لڑکی کے چیخنے پر کے ارد گرد موجود لوگ اسے اسپتال لے کر گئے اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔

      متاثرہ لڑکی کی ماں کے الزامات کے مطابق سہیلی نے فون کر کے متاثرہ لڑکی کو بلایا اور اپنے بھائی سے شادی کرنے کے لئے کہا ۔ اس پر متاثرہ لڑکی نے جواب دیا کہ جہاں اس کے ماں باپ چاہیں گے وہیں وہ شادی کرے گی ۔

      اطلاعات کے مطابق ملزم پہلے بھی 2 یا 3 مرتبہ متاثرہ کے گھر آ چکا ہے ۔ تیزاب کے سبب متاثرہ لڑکی کی آنکھیں نہیں کھل رہی ہیں ۔ تاہم ڈاکٹر لڑکی کی زندگی کو خطرے سے باہر بتا رہے ہیں ۔
      First published: