உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اخترالواسع جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر ایمیریٹس کے اعزاز سے سرفراز

    پروفیسر اختر الواسع ۔ فائل فوٹو

    پروفیسر اختر الواسع ۔ فائل فوٹو

    اسلامیات کے معروف اسکالر پروفیسر اختر الواسع کو جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر ایمیریٹس کے اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اسلامیات کے معروف اسکالر پروفیسر اختر الواسع کو جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر ایمیریٹس کے اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔ پدم شری پروفیسر واسع کو یہ اعزاز ان کی علمی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ جامعہ میں اُن کی وابستگی شعبہ اسلامک اسٹڈیز سے رہے گی۔ پروفیسر ایمیریٹس کے اعزاز سے سرفراز ہونے والے پروفیسر اخترالواسع ہندستان میں اسلامیات کے پہلے پروفیسر ہیں۔
      فی الحال پروفیسر اخترالواسع مولانا آزاد یونی ورسٹی ، جودھ پور، راجستھان کے وائس چانسلر ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں پروفیسر اور ہیڈ، فیکلٹی آف ہیومنٹیزکے ڈین ، ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے ڈائرکٹر اور ادارے سے شائع ہونے والے چار علمی مجلات ۔۔۔اسلام اینڈ دی ماڈرن ایج، اسلام اور عصر جدید، اسلام اور آدھنک یوگ اور رسالہ جامعہ کے طویل عرصے تک مدیر رہے۔
      پروفیسر اخترالواسع حکومت ہند میں نیشنل کمشنر برائے لسانی اقلیات کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔انہیں حکومت امریکہ کی جانب سے مشہور علمی وقار ’’فل برائٹ فیلو شپ کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔ وہ دہلی اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین بھی رہے ہیں۔
      First published: