عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لینے کی مانگ سے متعلق دہلی اسمبلی سے مبینہ طور پر منظور کی گئی تجویز سے ناراض پارٹی کی ایم ایل اے الکا لامبا سے استعفی مانگے جانے سے ہفتہ کے روز انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو ان سے استعفی مانگا گیا ہے نہ ہی کوئی استعفی ہوا ہے۔
لامبا نے ہفتہ کے روز اس معاملہ میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اروند کیجریوال نے ان سے ایم ایل اے عہدہ سے استعفی دینے کے لئے کہا ہے اور پارٹی سربراہ کے فیصلہ کو قبول کراستعفی دے دیں گی۔
وہیں دوسری جانب سسودیا نے صحافیوں کو بتایا کہ 1984 کے سکھ فسادات کو انصاف دلانے کے لئے اسمبلی میں گزشتہ دو دنوں سے چل رہی بحث کے دوران منظور کی گئی تجویز کو لے کر یہ متنازعہ پیدا ہوا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا بھارت رتن اِعزاز واپس لینے کی بات کہی گئی تھی۔ سسودیا نے یہ بھی کہا کہ ’’سابق وزیر اعظم کا بھارت رتن اعزاز واپس کرنے سے منسلک کسی تجویز کی پارٹی حمایت نہیں کرتی ہے‘‘۔
خیال رہے کہ دہلی اسمبلی میں جمعہ کو راجیو گاندھی کا بھارت رتن واپس لینے سے منسلک ایک تجویز منظور ہوئی ہے۔ اس تجویز کے خلاف احتجاج میں الکا لامبا نے ایوان سے واک آوٹ کر دیا تھا۔ واک آوٹ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ اس کا جو بھی نتیجہ ہو گا وہ اسے بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔ حالانکہ، بعد میں عام آدمی پارٹی نے اس تجویز پر یوٹرن لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: الکا لامبا کی عام آدمی پارٹی سے چھٹی، ابتدائی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔