உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہائی کورٹ نے طاق وجفت فارمولہ پر روک سے کیا انکار، 15 جنوری تک رہے گا جاری

    نئی دہلی۔ ہائی کورٹ نے دہلی میں طاق وجفت فارمولہ پر روک سے انکار کر دیا ہے۔

    نئی دہلی۔ ہائی کورٹ نے دہلی میں طاق وجفت فارمولہ پر روک سے انکار کر دیا ہے۔

    نئی دہلی۔ ہائی کورٹ نے دہلی میں طاق وجفت فارمولہ پر روک سے انکار کر دیا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ ہائی کورٹ نے دہلی میں طاق وجفت فارمولہ پر روک سے انکار کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی میں طاق وجفت فارمولہ 15 جنوری تک لاگو رہے گا۔ بتا دیں کہ گزشتہ جمعہ کو سماعت کے دوران دہلی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ ملک کے دارالحکومت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آلودگی کم ہوئی ہے۔ اتوار کو ایک بار پھر حکومت نے فضائی آلودگی میں 50 فیصد کمی آنے کا دعوی کیا۔

      ان دعووں کے درمیان آج طے ہو گیا کہ طاق وجفت فارمولے کو آگے جاری رکھا جائے گا۔ جمعہ کو ہوئی سماعت کے دوران جہاں دہلی حکومت نے آلودگی کم ہونے کا دعوی کیا تو مرکزی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا، الٹا لاکھوں لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئیں۔

      گزشتہ 11 دنوں سے دہلی کے لوگ مشکلات کا سامنا کر کے بھی طاق وجفت قوانین پر عمل کر رہے ہیں۔ ہر دن وہ اپنے دفتر اور دوسری جگہ جانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ 95 فیصد عوام دہلی میں طاق وجفت نمبر پر عمل محض اس لئے کر رہے ہیں تاکہ اس کی دہلی صاف ہو اور وہ صاف ستھری ہوا میں سانس لے سکیں۔

       
      First published: