اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دردناک سانحہ: دہلی میں واشنگ مشین میں گر کر جڑواں بچوں کی موت، جانچ شروع

    ڈیمو تصویر: ایمبولینس

    ڈیمو تصویر: ایمبولینس

    نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقے میں ایک واشنگ مشین میں گر جانے سے تین سال کے جڑواں بچوں کی موت ہو گئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی علاقے میں  ایک واشنگ مشین میں گر جانے سے تین سال کے جڑواں بچوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ دوپہر بعد اس وقت ہوا جب بچوں کی ماں واشنگ مشین کے پانی میں ڈیٹرجنٹ ڈال کر کچھ دیر کے لئے دونوں بچوں کو وہیں چھوڑ کر چلی گئی۔ واپس لوٹنے کے بعد اس نے بچوں کے نہ ملنے کی بابت پولیس کو مطلع کیا۔


      بچوں کوبڑے پیمانے پر تلاش کیا گیا تو دونوں بچے واشنگ مشین کے پانی میں ڈوبے پائے گئے۔ بچوں کو فوری طور پر قریب کے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
      لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

      First published: