ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان-اسرائیل دوستانہ رشتوں کے نئے دورکا آغاز: بنجامن نیتن یاہو

نئی دہلی۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہندوستان کے دورہ کو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 15, 2018 11:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان-اسرائیل دوستانہ رشتوں کے نئے دورکا آغاز: بنجامن نیتن یاہو
اپنے دورے کے سرکاری پروگرام کے شروع میں مسٹر نیتن یاہو اپنی بیوی سارہ نیتن یاہو کے ساتھ راشٹریہ بھون کے صحن میں پہنچے تو وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا: تصویر، یو این آئی۔

نئی دہلی۔  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہندوستان کے دورہ کو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا۔ مسٹر نیتن یاہو نے آج صبح یہاں راشٹر یہ پتی بھون کے صحن میں رسمی استقبال کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے دورے  کے سرکاری پروگرام کے شروع میں مسٹر نیتن یاہو اپنی بیوی سارہ نیتن یاہو کے ساتھ راشٹریہ بھون کے صحن میں پہنچے تو وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔


اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو کو تینوں افواج کے مشترکہ گروپ نے دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں کی سلامی پیش کی۔ مہمان لیڈر نے سلامی گارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد مسٹر مودی نے انہیں اپنی کابینہ کے ارکان سے ملوایا۔ ان میں زراعت اور کسان بہبود کے وزیر رادھا موهن سنگھ، خارجہ وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر مملکت ایس ایس اہلووالیہ، تینوں فوجوں کے سربراہ شامل تھے۔ اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو نے مسٹر مودی کا تعارف اپنے ساتھ نمائندوں سے کرایا۔


مسٹر نیتن یاہو نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا’’یہ ہندوستان اور اسرائیل کی دوستی کے نئے دور کی صبح نو ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی کے تاریخی اسرائیل دورہ کے ساتھ شروع ہوا ہے جس نے ایک زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے۔ یہ جوش و خروش اپنے سفر کے ساتھ برقرار ہے جس سے میں نے، میری بیوی اور اسرائیل کے لوگ انتہائی خوشی محسوس کر رہےہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہمارے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہموار ہوگا‘‘۔




مسٹر نیتن یاہو نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا’’یہ ہندوستان اور اسرائیل کی دوستی کے نئے دور کی صبح نو ہے۔
مسٹر نیتن یاہو نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا’’یہ ہندوستان اور اسرائیل کی دوستی کے نئے دور کی صبح نو ہے۔

اس کے بعد مسٹر نیتن یاہو راج گھاٹ کے لئے روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

First published: Jan 15, 2018 11:41 AM IST