ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سشما سوراج کی راہ پرچلے جے شنکر، خاتون نے ٹوئٹرپرمانگی مدد تو فوراً شروع ہوئی کارروائی

ایک خاتون نے ٹوئٹ کے ذریعہ وزیرخارجہ جے شنکراوراسمرتی ایرانی سے اپیل کی ہے کہ میری دوسال کی بیٹی امریکہ میں ہےاورمیں ہندوستان میں ہوں۔ میں اس سے رابطہ نہیں کرپارہا ہوں اور6 ماہ سے کوشش کررہا ہوں، میری مدد کریں۔

  • Share this:
سشما سوراج کی راہ پرچلے جے شنکر، خاتون نے ٹوئٹرپرمانگی مدد تو فوراً شروع ہوئی کارروائی
سشما سوراج کی طرح ہی اب جے شنکرنے بھی ٹوئٹ پرلوگوں کی پریشانیاں سن کرمدد کرنا شروع کردیا ہے۔

مودی کابینہ میں وزیرخارجہ بنےایس جےشنکرنے اب سابق وزیرخارجہ سشما سوراج کے  نقش قدم پرچلنا شروع کردیا ہے۔ اس کولےکرجے شنکرنے پہلے بھی کھل کرکہا تھا کہ سشما سوراج کےنقش قدم  پرچلنا ان کے لئے فخرکی بات ہوگی۔ اس سے متعلق انہوں نےایک ٹوئٹ بھی کیا تھا۔


نئے وزیرخارجہ جے شنکرنے اس کی مثال  ہفتہ کی شام کو پیش کردی۔ دنیا بھرمیں موجود ہندوستانیوں کی مدد کےلئے شناخت بنانے والی سشما سوراج کی طرح ہی وزیرخارجہ جے شنکرنےاب ٹوئٹرکے ذریعہ لوگوں کی شکایتیں یا پریشانیاں سن کرمدد کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے عوام میں مثبت پیغام جائے گا۔


خاتون کوکرائی مدد کی یقین دہانی


ایک خاتون نےٹوئٹ کرکے وزیرخارجہ جے شنکراورمرکزی وزیربرائے خواتین واطفال اسمرتی ایرانی سے اپیل کی کہ میری دو سال کی بیٹی امریکہ میں ہے اورمیں ہندوستان میں ہوں۔ میں اس سے رابطہ نہیں کرپارہی ہوں اور6 ماہ سے کوشش کررہی ہوں۔ میری مدد کریں، اس پرجے شنکرنے فوراً خاتون کو جواب دیا اورکہا کہ ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ ہمارے سفیرہرش وردھن سنگھلا نے معاملے پرکام شروع کردیا ہے۔ آپ امریکہ میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ کو پوری اطلاع شیئرکریں۔

ہندوستانی سفارت خانے اورسنگھلا کو کیا ٹیگ

اپنے اس پوسٹ کے ساتھ ہی جےشنکرنےامریکہ میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ اور سفیرہرش وردھن سنگھلا کو بھی ٹیگ کیا۔ ساتھ ہی خاتون کوپوری یقین دہانی کرائی کہ جلد ازجلد ان کی پریشانیوں کو حل کیا جائے گا۔ جے شنکرکے ذریعہ اس معاملے میں فوری کارروائی کئے جانے کے بعد ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ بھی سشما سوراج کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، جس کا لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
First published: Jun 02, 2019 10:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading