ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: 1 نومبر سے ایل پی جی سلینڈر کی ہوم ڈلیوری کا بدلنے والا ہے پورا نظام: جانیں کیسے

اب آپ کے ایل پی جی سلینڈر کی ہوم ڈلیوری (LPG Cylinder Home Delivery) کا عمل اب پہلے کی طرح نہیں ہوگا کیونکہ اگلے مہینے سے ڈلیوری سسٹم میں تبدیلی ہونے والی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: 1 نومبر سے ایل پی جی سلینڈر کی ہوم ڈلیوری کا بدلنے والا ہے پورا نظام: جانیں کیسے
اب آپ کے ایل پی جی سلینڈر کی ہوم ڈلیوری (LPG Cylinder Home Delivery) کا عمل اب پہلے کی طرح نہیں ہوگا کیونکہ اگلے مہینے سے ڈلیوری سسٹم میں تبدیلی ہونے والی ہے۔

نئی دہلی. اب آپ کے ایل پی جی سلینڈر  کی ہوم ڈلیوری (LPG Cylinder Home Delivery)  کا عمل اب پہلے کی طرح نہیں ہوگا کیونکہ اگلے مہینے سے ڈلیوری  سسٹم میں تبدیلی ہونے والی ہے۔ گھریلو سلینڈر (Domestic Cylinder) کی چوری کو روکنے اور صحیح کسٹمر کی شناخت کے لئے تیل کمپنیاں یکم نومبر سے نیا ایل پی جی سلنڈر (LPG Cylinder) کا ڈلیوری سسٹم (Delivery System)  نافذ کرنے والی ہیں۔ یہ نیا نظام کیا ہے اور  Home Delivery کیسے ہوگی  آئیے ہم آپ کو سب کچھ بتاتے ہیں۔


اس نظام کو دیا جا رہا  ڈی  اے سی (DAC) کا نام


اس نئے سسٹم (System) کو ڈی  اے سی (DAC) کا نام دیا جا رہا ہے۔ یعنی کہ ڈلیوری آتھانٹیکیشن کوڈ اب صرف بکنگ کرا لینے بھر سے سیلینڈر کی ڈلیوری نہیں ہوگی بلکہ آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک کوڈ بھیجا جائے گا اس کوڈ کو جب تک آپ ڈلیوری بوائے کو نہہں دکھائیں گے تب تک ڈلیوری پوری نہیں ہوگی۔


اگر موبائل نمبر نہیں کیا اپڈیٹ تو کرنا ہوگا یہ کام

حالانکہ اگر کوئی کسٹمر ایسا بھی ہے جس نے ڈسٹریبیوٹر کو موبائل نمبر اپڈیٹ نہیں کرایا ہے تو ڈلیوری بوائے کے پاس ایک ایپ ہوگا جس کے ذریعے آپ حقیقی وقت اور اپنا فون نبمر اپڈیت کروائیں گے اور اس کے بعد کوڈ جنریٹ کر سکیں گے۔

 

ایسے میں ان کسٹمرس کی مشکلیں بڑھ جائیں گی جن کا پتہ غلط اور موبائل نمبر غلط ہے تو اس وجہ سے ان لوگوں کو سلینڈر کی ڈلیوری نہیں کی جاسکتی ہے۔ ڈلیوری کو روکا جاسکتا ہے۔

تیل کمپنیاں اس سسٹم کو پہلے سو (100) اسمارٹ سٹی میں نافذ کرنے والی ہیں۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے دوسری سٹی میں بھی یہ نظام نافذ کیا جاسکتا ہے۔ جے پور میں اس کا پئلٹ پروجیکٹ پہلے سے چل رہا ہے۔

بتادیں کہ 95  فیصدی سے زیادہ اس پروجیکٹ کا سکسیز ریٹ تیل کمپنیوں کو ملا ہے۔ یہ سسٹم کمرشیل سلینڈر پر نافذ نہیں ہوگا صرف ڈومیسٹک کیلئے یہ قواعد نافذ کئے جائیں گے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 15, 2020 09:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading