உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اروند پناگریا آر بی آئی کے بن سکتے ہیں نئے گورنر ، اگلے گھنٹوں میں اعلان متوقع

    نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈيا (آر بی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن کی تین سالہ مدت کار 4 ستمبر کو ختم ہونے جارہی ہے اور اس کے ساتھ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اروند پناگریا آر بی آئی کے نئے گورنر بن سکتے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈيا (آر بی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن کی تین سالہ مدت کار 4 ستمبر کو ختم ہونے جارہی ہے اور اس کے ساتھ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین اروند پناگریا آر بی آئی کے نئے گورنر بن سکتے ہیں۔

      سی این بی سی آواز اور اے بی پی نیوز سمیت ديگر ٹی وی چینلوں نے رپورٹ دی ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ 48 گھنٹے میں باقاعدہ فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔ رگھو رام راجن کے جانشیں بننے کے بڑے دعویداروں میں مسٹر اروند پناگریا کے علاوہ آر بی آئي کے سابق ڈپٹی گورنر سوبیر گوکرن اور راکیش موہن بھی شامل ہيں۔

      ان کے علاوہ آر بی آئي کے اعلی ترین عہدے کی دوڑ میں ایس بی آئی کی چیف اروندھتی بھٹا چاریہ اور اقتصادی امور کے سکریٹری شکتی کانتا داس بھی شامل ہيں۔ وزارت خزانہ کے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم اور آر بی آئي کے موجودہ ڈپٹی گورنر ارجیت پٹیل کو بھی اس عہدے کے دعویدار خیال کیا جارہا ہے۔
      First published: