ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب ایک ماہ میں صرف 6 آن لائن ٹکٹ کی کروا سکتے ہیں بک

نئی دہلی : ریلوے کی وزارت نے ریلوے کی ویب سائٹ سے کی جانے والی ای ٹکٹ اور آئی ٹکٹ کی بکنگ سے متعلق کئی قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ ریلوے نے ویب سائٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے سلسلہ میں یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ریلوے کے نئے قانون کے مطابق اب ایک شخص ایک ماہ میں صرف 6 ٹکٹ ہی بک کروا سکتا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 28, 2016 06:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب ایک ماہ میں صرف 6 آن لائن ٹکٹ کی کروا سکتے ہیں بک
نئی دہلی : ریلوے کی وزارت نے ریلوے کی ویب سائٹ سے کی جانے والی ای ٹکٹ اور آئی ٹکٹ کی بکنگ سے متعلق کئی قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ ریلوے نے ویب سائٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے سلسلہ میں یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ریلوے کے نئے قانون کے مطابق اب ایک شخص ایک ماہ میں صرف 6 ٹکٹ ہی بک کروا سکتا ہے۔

نئی دہلی : ریلوے کی وزارت نے ریلوے کی ویب سائٹ سے کی جانے والی ای ٹکٹ اور آئی ٹکٹ کی بکنگ سے متعلق کئی قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ ریلوے نے ویب سائٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے سلسلہ میں یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ریلوے کے نئے قانون کے مطابق اب ایک شخص ایک ماہ میں صرف 6 ٹکٹ ہی بک کروا سکتا ہے۔


ریلوے کے قانون کے مطابق آئی آر سی ٹی سی کی ایک یوزر آئی ڈی سے اے آر پی کوٹے میں ایک دن میں دو ٹکٹ (8 سے 10 بجے تک ) بک کیا جاسکتا ہے جبکہ تتکال کوٹے میں بھی 10 بجے سے 12 بجے تک دو ٹکٹ ہی بک کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ 8 بجے سے 12 بجے تک کوئک سرچ آپشن بند رہے گا۔


وہیں ایجنٹس ٹکٹ بکنگ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے تک ٹکٹ بک نہیں کر سکتے۔ جس کی وجہ سے جنرل بکنگ 8 سے 8.30 بجے تک، اے سی میںتتکال بکنگ 10 سے 10.30 بجے تک اور نان اے سی میں تتکال بکنگ 11 سے 11.30 تک نہیں کی جا سکے گی۔ جبکہ 8 بجے سے 12 بجے تک ای والیٹ اور کیش کارڈ بکنگ نہیں کروائی جا سکتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ریلوے کے یہ نئے قوانین 15 فروری 2016 سے نافذ ہو جائیں گے۔

First published: Jan 28, 2016 06:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading