ٹیلی کام شعبہ کی بڑی کمپنیوں بھارتی ائیرٹیل، ووڈافون اور آئیڈیا نے نئے نظر ثانی شدہ ٹیرف پلان کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کا یہ نظر ثانی شدہ پلان 3 دسمبر یعنی کہ آج سے صارفین کے لئے نافذ ہو گیا ہے۔ کمپنی نے یہ اعلان ایڈجسٹڈ گراس ریوینو ( اے جی آر) کو لے کر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں دونوں کمپنیوں کے پلان کی بڑھی ہوئی قیمت۔
ائیرٹیل نے اپنے پلان میں 20-30 روپئے تک کا اضافہ کیا ہے۔ نظرثانی کے بعد کمپنی کا 129 روپئے والا ٹیرف پلان اب 148 روپئے کا ملے گا۔ اس میں صارفین کو 28 دنوں کی ان لمٹیڈ کالنگ، 300 ایس ایم ایس اور 2 جی بی ڈیٹا ملے گا۔

ائیرٹیل کے نئے پلان کی فہرست
کمپنی نے 169 روپئے اور 199 روپئے کے پلان کو ضم کر کے 248 روپئے کا ایک پلان بنایا ہے جس میں پرانے دونوں پلان کی ہی طرح ان لمٹیڈ کالنگ، 100 ایس ایم ایس ہر دن اور ہر دن 1.5 جی بی ڈیٹا ملے گا۔
ووڈافون پلان کی بڑھی ہوئی قیمت
ووڈافون نے نئے ریچارج پلان کو کئی زمروں میں پیش کیا ہے۔ اس میں کمبو باؤچرس، ان لمٹیڈ پیکس ( 28 دن کی ویلیڈیٹی)، ان لمٹیڈ پیکس (84 دن کی ویلیڈیٹی)، ان لمٹیڈ سالانہ پیکس ( 365 دنوں کی ویلیڈیٹی) اور فرسٹ ریچارج زمرہ موجود ہے۔
اطلاع کے مطابق، کمپنی کے 49 روپئے کے پلان میں 38 روپئے کا ٹاک ٹائم ملے گا۔ اس پلان کی ویلیڈیٹی 28 دنوں کی ہے۔ صارفین کو اس میں 100 ایم بی ڈیٹا دیا جائے گا۔ وہیں، 79 روپئے کے پلان میں 64 روپئے کا ٹاک ٹائم ملے گا۔ اس پلان کی ویلیڈیٹی بھی 28 دنوں کی رکھی گئی ہے۔ صارفین کو اس میں 200 ایم بی ڈیٹا دیا جائے گا۔

ووڈافون۔ آئیڈیا کے نئے پلان کی فہرست
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔