ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان رابطہ کاری کے منصوبوں کا مشترکہ طورسے آغاز

ان منصوبوں میں دوسرا بھیرو اور ٹیٹاریلوے برج اورکولکتہ کے علاقے چت پور میں بین الاقوامی ریل مسافر ٹرمنس کا قیام شامل ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 09, 2017 10:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان رابطہ کاری کے منصوبوں کا مشترکہ طورسے آغاز
ان منصوبوں میں دوسرا بھیرو اور ٹیٹاریلوے برج اورکولکتہ کے علاقے چت پور میں بین الاقوامی ریل مسافر ٹرمنس کا قیام شامل ہے ۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ واجد اورمغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رابطہ کاری کے منصوبوں کا مشترکہ طورسے آغاز کیا۔ ان منصوبوں میں دوسرا بھیرو اور ٹیٹاریلوے برج اورکولکتہ کے علاقے چت پور میں بین الاقوامی ریل مسافر ٹرمنس کا قیام شامل ہے ۔ اس موقع پر مذکورہ بالا تینو ں سرکردہ شخصیات نے کولکتہ اور کھلنہ کے درمیان چلائی جانے والی بندھن ایکسپریس کے ابتدائی سفر کا جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج نے بھی دہلی سے شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے ان منصوبوں سے وابستہ اوراس تقریب میں موجود سے سلام وپیام کے بعد کہا کہ اب سے کچھ دن قبل ہندوستان اور بنگلہ دیش دونو ں ملکوں نے دیوالی ،درگا پوجا اورکالی پوجا کے عظیم تہوار منائے تھے ۔’’ میں اس موقع پر ان دونوں ملکوں کے عوام کو تہواروں کے اس موسم کی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آپ سے ایک بار پھر ملاقات کا موقع ملا ۔ آپ کی بہتر صحت کے لئے ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔ میرا شروع ہی یہ ماننا رہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے لیڈروں کے تعلقات صحیح معنوں میں پڑوسیوں جیسے ہونے چاہئیں ۔ جب جی چاہے بات ہوجائے ،سفر ہوجائے ۔ ان معاملوں میں پروٹوکول کی پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں ‘‘۔

ابھی کچھ روز پہلے ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ کو لانچ کئے جانے کے موقع پر اسی طرح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کی تھی اور پچھلے سال پیٹرا پول آئی سی پی کا افتتاح بھی ہم نے اسی طرح کیا تھا ۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری رابطہ کاری کو مضبوط کرنے والے اہم منصوبوں کا افتتاح ہم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیا ہے ۔ رابطہ کاری سب سے اہم امر عوام سے عوام کی رابطہ کاری ہے ۔

First published: Nov 09, 2017 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading