ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

 میرٹھ : پہلے کی شراب نوشی پھر بنائے جسمانی تعلقات اور پھر گینگ ریپ کا معاملہ بنا کر مچا دیا ہنگامہ

خاتون کے شوہر کے مطابق اُس کی بیوی شراب کی عادی ہے اور اکثر گھر سے نکل جاتی ہے۔ گرفتار ملزمین کے پولیس کو دیے بیانات کے مطابق خاتون سے فون پر بات ہونے کے بعد پروگرام طے ہوا تھا۔ کالونی کے ایک مکان میں عیاشی کرنے کے بعد انہوں نے اس خاتون کو دہلی روڈ پر ميولا فلائی اوور کے پاس اُتار دیا۔ خاتون اس وقت بھی نشے کی حالت میں تھی۔

  • Share this:
 میرٹھ : پہلے کی شراب نوشی پھر بنائے جسمانی تعلقات اور پھر گینگ ریپ کا معاملہ بنا کر مچا دیا ہنگامہ
علامتی تصویر

میرٹھ میں ایک سڑک کنارے بدحواس حالت میں ملی خاتون نے اپنے ساتھ چلتی روڈ ویز بس میں گینگ ریپ کا الزام لگا کر سنسنی پھیلا دی۔ معاملہ دراصل کل صبح کا ہے جب دہلی روڈ کے میولا فلائی اوور گو شالا کے پاس ایک خاتون بدحواس حالت میں پڑی ملی۔ پولیس نے اس خاتون کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرا دیا۔ ہوش میں آنے کے بعد خاتون نے اپنے ساتھ گینگ ریپ کیے جانے کی واردات پیش آنے کا واقعہ بیان کرکے سنسنی پھیلا دی۔


خاتون کے مطابق وہ کانپور جانے کے لئے میرٹھ کے بھیسالی بس اڈے سے روڈ ویز بس میں سوار ہوئی تھی۔ راستے میں بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے کولڈ ڈرنک میں نشیلی دوا پلا کر چلتی بس میں گینگ ریپ کیا۔ خاتون کے اس الزام سے پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔ معاملے کے انکشاف اور ملزمین کی گرفتاری کے لیے کینٹ اے ایس پی ایرج راجا نے پولیس ٹیم کو معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے لگایا اور سی سی ٹی کیمروں کی سی ڈی آر کھنگالي گئی۔


تمام پہلوؤں پر جانچ کے بعد دیر رات پولیس نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے جانکاری دی کہ گینگ ریپ بس میں نہیں ہوا بلکہ شہر کی دیو پوری کالونی میں آپسی رضامندی سے جسمانی تعلقات قائم کرنے کا یہ معاملہ ہے۔ خاتون کے اس الزام کے بعد پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد پورے معاملے کی حقیقت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون ایک بدکردار عورت ہے جو پہلے بھی اس طرح کے معاملوں میں ملوث رہی ہے۔


خاتون کے شوہر کے مطابق اُس کی بیوی شراب کی عادی ہے اور اکثر گھر سے نکل جاتی ہے۔ گرفتار ملزمین کے پولیس کو دیے بیانات کے مطابق خاتون سے فون پر بات ہونے کے بعد پروگرام طے ہوا تھا۔ کالونی کے ایک مکان میں عیاشی کرنے کے بعد انہوں نے اس خاتون کو دہلی روڈ پر ميولا فلائی اوور کے پاس اُتار دیا۔ خاتون اس وقت بھی نشے کی حالت میں تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 01:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading