ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ: وزیر اعظم نریندر مودی بولے، انہوں نے سیاست اور ہم نے قومی پالیسی پر توجہ دی

پی ایم مودی نے کہا کہ پہلے 'مہنگائی ڈائن' کی چرچا ہوتی تھی اور مہنگائی کی شرح 10 فیصد تھی لیکن یہی شرح اب 2-4 فیصد ہوگئی ہے۔

  • Share this:
نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ: وزیر اعظم نریندر مودی بولے، انہوں نے سیاست اور ہم نے قومی پالیسی پر توجہ دی
پی ایم مودی نے کہا کہ پہلے 'مہنگائی ڈائن' کی چرچا ہوتی تھی اور مہنگائی کی شرح 10 فیصد تھی لیکن یہی شرح اب 2-4 فیصد ہوگئی ہے۔

نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں شامل ہونے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی ہوٹل تاج پہنچے۔ رائزنگ انڈیا کے منچ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ہماری حکومت نے مہنگائی پر قابو پایا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے ملک میں حالت یہ تھی کہ جو بڑھنا چاہئے تھا وہ کم ہورہا تھا اور جو کم ہونا چاہئے تھا وہ بڑھ رہا تھا ۔ اب مہنگائی کی مثال لیجئے ، ہم سب کو پتہ ہے کہ مہنگائی کی شرح قابو میں رہنی چاہئے ، لکین گزشتہ حکومتوں میں ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان چھو رہی تھیں ۔ نیوز روم پروڈیوسرز کو یاد ہے نہ کہ آپ نے کتنی مرتبہ اپنے شو میں مہنگائی ڈائن مار جات ہے چلایا تھا ۔ آج ہماری حکومت میں مہنگائی کی شرح گرکر 2-4 فیصد کے آس پاس رہ گئی ہے ۔ یہ فرق اس وقت آتا ہے جب سیاست سے ہٹ کر ملک کی پالیسی کو ترجیح دی جاتی ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے جی ڈی پی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب اٹل جی نے کانگریس کے ہاتھوں میں حکومت سونپی تھی ، تو اس وقت جی ڈی پی 8 فیصد تھی ۔ سال 2014 میں یہ پانچ فیصد تک پہنچ گئی ، مگر ہم نے اس کو دوبارہ 8 فیصد تک پہنچادیا ہے ۔ انہوں نے ترقی کی شرح کو کم کردیا اور ہم نے اس کو دوبارہ بڑھادیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہی حالت انکم ٹیکس کو لے کر تھی ۔ مڈل کلاس انکم ٹیکس میں چھوٹ کیلئے مسلسل آواز اٹھاتا تھا ، لیکن راحت کے نام پر کچھ نہیں ملتا تھا ۔ ہماری حکومت نے پانچ لاکھ تک کی قابل ٹیکس آمدنی کو ہی ٹیکس کے دائرے سے باہر کردیا۔




ہندوستان کی گلوبل اسٹینڈنگ کی بات کریں تو ہم پڑھتے آئے تھے کہ اکیسویں صدی ہندوستان کی صدی ہے ۔ ہندوستان کو 2013 میں دنیا کے فریزائل پانچ ممالک میں پہنچادیا گیا ۔ آج حکومت کے عزم اور 125 کروڑ ہم وطنوں کی محنت کے دم پر ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت بن گئی ہے ۔


ہماری حکومت کے دوران تقریبا چھ لاکھ کروڑ روپے مرکزی حکومت نے براہ راست فائدہ حاصل کرنے والوں کے اکاونٹ میں بھیجے ہیں اور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ پہلے کی طرح 100 میں صرف 15 پیسے نہیں بلکہ پورے پیسے لوگوں کو مل رہے ہیں۔



First published: Feb 25, 2019 09:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading