ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راج پتھ پر وزیراعظم مودی نے 'رن فار یونٹی' کو دکھائی ہری جھنڈی

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مو دی کے ساتھ ساتھ آج پورے ملک نے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو انکے 140 ویں یوم پیدائش پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 31, 2015 12:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راج پتھ پر وزیراعظم مودی نے 'رن فار یونٹی' کو دکھائی ہری جھنڈی
نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مو دی کے ساتھ ساتھ آج پورے ملک نے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو انکے 140 ویں یوم پیدائش پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مو دی کے ساتھ ساتھ آج پورے ملک نے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو انکے 140 ویں یوم پیدائش پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔ آج کے دن کو ’’ راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ کے طور پر بھی منایا گیا۔


وزیر اعظم مودی نے آج صبح پارلیمنٹ اسٹریٹ پر سردار پٹیل کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ وزیر اعظم نے ا س مو قع پر راج پتھ پر ’’ رن فار یو نٹی‘‘ کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ یہا ں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی نسل سردار پٹیل کی زندگی سے بہت کچھ حاصل کر سکتی ہے، کیونکہ انکی زندگی تحریک اور حوصلہ دینے والی ہے۔


مسٹر مو دی نے کہا کہ’’ سردار پٹیل جیسی عظیم شخصیات کی زندگیاں ہمیشہ ہی نئی نسل کو نئی توانائی اور حوصلہ دیتی ہیں۔ ہمیں ہمیشہ ہی ان سے تحریک لینے کی کو شش کرنی چاہئے۔ سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر انکی روایت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس رہنما نے ہندستان کے مر د آہن کا خطاب ملک کے حق میں کئے گئے اپنے فیصلے کی وجہ سے حاصل کیا۔


مسٹر مودی نے کہا کہ ’’ سردار پٹیل کو صرف اس لئے مردآہن کے طور پر نہیں جانا جاتاہے کہ کچھ اخبارات یا کچھ لوگوں نے انھیں یہ خطاب دے دیا۔ سردار پٹیل اپنے حتمی فیصلوں اور عزم کی وجہ سے مردآہن بنے ہیں۔ مسٹر مودی نے ہندستان کو متحد رکھنے میں پٹیل کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ برطانوی حکومت ملک کو توڑنا چاہتی تھی لیکن پٹیل نے اسکی اجازت نہیں دی اور کامیابی کے ساتھ ریاستوں کو متحد کیا۔


مسٹر مودی نے کہا کہ’’ پہلا چانکیہ تھا جس نے ہندستان کو متحد کیا اور دوسرے سردار پٹیل تھے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک اور اور اٹک سے کٹک تک ایک عظیم ملک کی تعمیر کی ۔مسٹر مودی نے اس موقع پرمجمع کو اتحاد کا حلف بھی دلایا۔


اس پروگرام میں اسکولی بچوں اور کھلاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
یہ تقریبات ریاستوں اور بیرون ممالک بھی منائی جارہی ہیں۔وزرا بھی مختلف مقامات پر ان تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔


 

First published: Oct 31, 2015 09:09 AM IST