உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Modi@8: ہندوستانی ہونا اب قابل فخر بن گیا، وزیر اعظم کا بڑا کارنامہ: Tejasvi Surya

    ہندوستان میں سات دہائیوں کے مقابلے میں زیادہ بیت الخلاء اور پینے کے پانی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ مودی کی حکومت میں سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ یہ حقیقی تبدیلیاں ہیں جو نچلی سطح پر ہوئی ہیں۔

    ہندوستان میں سات دہائیوں کے مقابلے میں زیادہ بیت الخلاء اور پینے کے پانی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ مودی کی حکومت میں سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ یہ حقیقی تبدیلیاں ہیں جو نچلی سطح پر ہوئی ہیں۔

    ہندوستان میں سات دہائیوں کے مقابلے میں زیادہ بیت الخلاء اور پینے کے پانی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ مودی کی حکومت میں سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ یہ حقیقی تبدیلیاں ہیں جو نچلی سطح پر ہوئی ہیں۔

    • Share this:
      میں حال ہی میں آسٹریلیا میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں تھا اور ہر شخص نے اعتماد کے نئے احساس اور وبطور ہندوستانی ہونے کے فخر کا اظہار کیا۔ تقریب میں موجود ہر ایک نے پوری دنیا میں ہمارے ہندوستانیوں کے احترام کے احساس کا واضح طور پر ذکر کیا۔ یہ وہی کارنامہ ہے جسے میں گزشتہ آٹھ سال میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک سمجھتا ہوں۔ انھوں نے ہندوستانی ہونے کے خیال میں فخر اور اعتماد کا احساس پیدا کیا ہے۔

      ہندوستانی ہونا ایک قابل فخر لمحہ:

      یہ ایک اجتماعی سفر ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک دنیا کی قیادت کا اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے- جب آپ ایک سیلف ہیلپ گروپ کی ایک خاتون کاروباری سے بات کرتے ہیں جس نے ابھی 10 لاکھ روپے کا مدرا نوٹ لیا ہے۔ یا جن لوگوں سے میں نے آسٹریلیا میں ملاقات کی، جو کوانٹم کمپیوٹنگ میں کام کر رہے تھے، ان سب کا حکومت پر اعتماد اور بھروسہ کا ایک نیا احساس ہے۔ اس سے ہندوستان کے دنیا کے لیڈر ہونے کے خیال کو مزید تقویت ملی ہے۔

      جب کہ مذکورہ بالا نکات صرف چند مثالیں ہیں، ایسے بے شمار مثالیں ہیں۔ جن کا ذکر کیا جائے تو اس مضمون کی توالت ہوگی۔ وہیں زمین پر متعدد ٹھوس تبدیلیاں نظر آتی ہیں۔ ہندوستان میں بہت سارے مائیکرو ریوولیوشن (چھوٹے انقلابات) ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر پی ایم مودی کی قیادت میں ملک میں گزشتہ 70 سال کے مقابلے میں پہلی بار زیادہ ہندوستانیوں نے بینک اکاؤنٹس کھولے ہیں۔

      ہندوستان میں سات دہائیوں کے مقابلے میں زیادہ بیت الخلاء اور پینے کے پانی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ مودی کی حکومت میں سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ یہ حقیقی تبدیلیاں ہیں جو نچلی سطح پر ہوئی ہیں۔ ان بنیادی باتوں نے ہندوستان کے غریبوں کو آخر کار اپنی مکمل انسانی صلاحیتوں کو پورا کرنے کی تمنا کرنے کی طاقت دی ہے۔

      مزید ٖپڑھیں: Indian Coast Guard:ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی پکڑی،7لوگ گرفتار

      آج پہلے کے برعکس روزمرہ کے وجود کی لڑائی نہیں لڑی جارہی ہے، کیونکہ اب ہر ایک کو بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔ سات دہائیوں سے ہندوستانیوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں تھیں اور انہیں ہر روز اپنی بقا کے لیے لڑنا پڑتا تھا۔ پی ایم مودی کے تحت ان بنیادی سہولیات کا خیال رکھنے کے ساتھ یہ اب کوئی چیلنج نہیں ہے۔ یہ مائیکرو ریوولیوشنز کی کثرت کے تحت حقیقی تبدیلی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      India and Pakistan Relation:کیا شہباز دور میں ہند-پاک کے رشتوں میں آئے گی نرمی؟



      وہیں ثقافت اور طرز عمل میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں جو مودی کے دور میں ہوئی ہیں۔ پہلی بڑی تبدیلی وہ مایوسی اور بے حسی ہے جو حکومت، سیاست اور سیاستدانوں سے وابستہ تھی۔ جو اب اعتماد، یقین، اتحاد کے احساس اور حکومت کے ساتھ شراکت میں بدل گئی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: