نیوز18 انڈیا اوپن مائک اتراکھنڈ: سوال اور جواب کا منفرد پلیٹ فارم، جہاں ہوگی ہر وہ بات جو ہونی چاہیے
نیوز18 انڈیا اوپن مائک اتراکھنڈ
نیوز18 انڈیا کے اوپن مائک کا پلیٹ فارم درحقیقت سوچ، بات چیت اور بحث کا ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں اتراکھنڈ کے رہنے والے تجربہ کار شخصیات سامعین کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اس پروگرام میں نہ صرف مہمانوں کو بلکہ عوام کو بھی بولنے اور سوالات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
نئی دہلی: ملک کا نمبر ایک نیوز چینل نیوز18 انڈیا 30 اپریل کو اپنے ایک خصوصی پروگرام 'اوپن مائک اتراکھنڈ' کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ صحافت اور حقیقت پر مبنی خبروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والا نیوز18 انڈیا پر ناظرین کو ایک پلیٹ فارم دینے والے اس پروگرام میں نہ صرف اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے سیاست دان بلکہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار لوگ شرکت کریں گے۔
نیوز18 انڈیا کے اوپن مائک کا پلیٹ فارم درحقیقت سوچ، بات چیت اور بحث کا ایک پلیٹ فارم ہے، جہاں اتراکھنڈ کے رہنے والے تجربہ کار شخصیات سامعین کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ ایسا پلیٹ فارم دیو بھومی پر سجے گا جہاں نہ صرف ریاست کے وزیر اعلیٰ بلکہ کئی بڑے چہرے بھی اپنی بات رکھیں گے۔ اس پروگرام میں نہ صرف مہمانوں کو بلکہ عوام کو بھی بولنے اور سوالات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
اس پروگرام میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، ریاستی کابینہ کے وزیر گنیش جوشی، لوک گلوکار نریندر سنگھ نیگی، کنٹری گلوکار بوبی کیش، کرکٹر ایکتا بشت، اداکار ورون بڈولا اور ہیمنت پانڈے شرکت کریں گے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔