உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آڈینس انگیجمنٹ کے معاملہ میں نیوز 18 نمبر ون ، ٹائمس گروپ کو چھوڑا پیچھے

    آڈینس انگیجمنٹ کے معاملہ میں نیوز 18 نمبر ون ، ٹائمس گروپ کو چھوڑا پیچھے

    نیوز18 کے پیج ویویز لائیو ہندوستان کے پیج ویوز سے تقریبا دوگنے ہیں ، جو 486 ملین پیج ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آج تک ہیں ، جس کے 478 پیج ویوز ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : نیوز18 ہندوستانی زبانوں میں انگیجمنٹ کے معاملہ میں ٹائمس کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پر پہنچ گیا ہے ۔ نیوز 18 ، ٹائمس گروپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب ہندوستانی زبانوں میں موبائل آڈینس کیلئے سب سے زیادہ انگیجمنٹ والا ڈیجیٹل نیوز برانڈ بن گیا ہے ۔

      کام اسکور کے ڈیٹا کے مطابق نیوز 18 کی ایک درجن ہندوستانی زبانوں کی ویب سائٹس پر جون 2021 میں 941 ملین پیج ویوز رہے ۔ اس کے مقابلہ میں ٹائمس گروپ کی سبھی زبانوں کی ویب سائٹس پر یہ صرف 924 ملین پیج ویوز ہی رہے ۔

      آڈینس انگیجمنٹ ناپنے کیلئے پیج ویوز انتہائی ضروری اعدادو شمار ہوتا ہے ۔

      نیوز18 کے پیج ویویز لائیو ہندوستان کے پیج ویوز سے تقریبا دوگنے ہیں ، جو 486 ملین پیج ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آج تک ہیں ، جس کے 478 پیج ویوز ہیں ۔

      علاقائی ، قومی اور عالمی خبروں کے ساتھ نیوز 18 نیٹ ورک کی ویب سائٹ اپنے قارئین کو سبھی طرح کی خبروں سے روبرو کرواتا ہے ۔ نیوز 18 نے اسٹوریز کو ہم آہنگ اور دلچسپ بناکر بھروسہ مند برانڈ کے طور پر ابھر کر اپنی شناخت بنائی ہے ۔ دنیا میں ہونے والے کسے بھی واقعہ یا خبروں کو نیوز 18 سب سے تیزی کے ساتھ اپنے قارئین کے سامنے لاتا ہے ۔

      اس کے ساتھ ہی نیوز 18 کی ویب سائٹس سیاست اور کھیل سے لے کر ٹیکنالوجی اور تفریح تک کے شعبے میں تیکھے تبصروں ، ایکسکلوزیو آرٹیکلز ، اسپیشل اسٹوریز سمیت سب سے پہلے خبریں دیتا ہے ۔

      نیوز 18 انگریزی کے علاوہ ہندی ، تیلگو ، مراٹھی ، تمل ، بنگلہ ، ملیام ، کنڑ ، گجراتی ، آسامی ، پنجابی ، اڑیہ اور اردو میں بھی دستیاب ہے ۔

      نیوز18 اپنے قارئین کا ان کے مسلسل اور اٹوٹ حمایت کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: