ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عوام کی اکثریت نئے زرعی قوانین کی حمایت میں، احتجاج ختم کرنے کو کہا: نیوز 18 نیٹ ورک سروے

سروے میں کل 12 سوالات پوچھے گئے جس کا 2400 سے زائد سروے میں شامل لوگوں نے جواب دیا ہے۔ اپوزیشن بھلے ہی حکومت کی نیت پر سوال کھڑے کر رہا ہو، لیکن ملک کی اکثریت مودی حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ہے۔

  • Share this:
عوام کی اکثریت نئے زرعی قوانین کی حمایت میں، احتجاج ختم کرنے کو کہا: نیوز 18 نیٹ ورک سروے
زرعی اصلاحات پر نیوز 18 نیٹ ورک کا ملک گیر سروے

نئی دہلی۔ مودی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی نئی زرعی اصلاحات (New Farm Laws) کے خلاف قومی دارالحکومت کے اطراف میں احتجاج کے دوران نیوز 18 نیٹ ورک کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ہندوستانیوں کی اکثریت نئے قوانین کے نفاذ کی حمایت کرتی ہے اور اس کا ماننا ہے کہ کسانوں کی طرف سے جاری احتجاجی مظاہرہ (Farmer Protest) کو ختم کر دیا جانا چاہئے۔


224 ریاستوں میں 2،400 سے زیادہ جواب دہندگان کے ساتھ کیے گئے اس سروے میں اکثریت کا خیال ہے کہ نئے زرعی اصلاحات سے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا اور اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئے قوانین کی حمایت زیادہ تر زرعی ریاستوں خصوصا اترپردیش ، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں مضبوطی سے کی گئی ہے۔


سروے کے نتائج کے مطابق، تقریبا 70 فیصدی لوگ نئے زرعی قوانین کی حمایت میں ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ جبکہ 54 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ کسانوں کی تحریک سیاست سے حوصلہ افزا ہے۔ سروے میں کل 12 سوالات پوچھے گئے جس میں 2400 سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اپوزیشن بھلے ہی حکومت کی نیت پر سوال کھڑے کر رہا ہو، لیکن ملک کی اکثریت مودی حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ہے۔


سروے میں جب یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا کسانوں کو احتجاجی مظاہرہ ختم کر دینا چاہئے تو مغربی ہندستان کے 66.36% جواب دہندگان نے کہا کہ کسانوں کو احتجاج ختم کر دینا چاہئے


سروے میں جب یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا کسانوں کو احتجاجی مظاہرہ ختم کر دینا چاہئے تو مغربی ہندستان کے 66.36% جواب دہندگان نے کہا کہ کسانوں کو احتجاج ختم کر دینا چاہئے۔ وہیں، مشرقی ہندستان کے 64.67%، شمالی ہندستان کے 62.08%، دلی کے 76.47% جواب دہندگان نے بھی کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ کو ختم کر دینے کی بات کہی۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ احتجاجی مظاہرہ میں سرفہرست پنجاب کے 63.64% لوگ بھی احتجاج کو اب ختم کر دینے پر زور دے رہے ہیں۔ دوسری طرف، اترپردیش کے 65.06%، اڈیشہ کے 83.50% اور مہاراشٹر کے 80.56% سروے میں حصہ لینے والے بھی مظاہرہ کو ختم کر دینے کے حق میں ہیں۔

کیا ہے لوگوں کی رائے؟

زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون ملک اور کسانوں کے حق میں ہے اور اس سے آنے والے دنوں میں کسانوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ ساتھ ہی لوگ یہ بھی چاہتے ہیں کہ کسانوں کی یہ تحریک فوری طور پر ختم ہو۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 21, 2020 10:01 AM IST