ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 نیٹ ورک سروے: سروے میں شامل 73.05 لوگوں نے کی زرعی اصلاحات کی حمایت

سروے کے نتائج کے مطابق، تقریبا 70 فیصدی لوگ زرعی قوانین کی حمایت میں ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ جبکہ 54 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ کسانوں کی تحریک سیاست سے حوصلہ افزا ہے۔

  • Share this:
نیوز 18 نیٹ ورک سروے: سروے میں شامل 73.05 لوگوں نے کی زرعی اصلاحات کی حمایت
نیوز 18 کریٹیو

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین (New Farm Law) کی مخالفت میں کسان پچھلے تین ہفتے سے دلی کی سرحد پر مسلسل احتجاج (Farmers Agitation) کر رہے ہیں۔ اب تک حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ کسان نئے قوانین اپنے خلاف مان رہے ہیں۔ جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قوانین سے زراعت کے شعبے میں نیا انقلاب آ سکتا ہے اور اس کا فائدہ کسانوں کو ملے گا۔ سوال اٹھتا ہے کہ کیا واقعی میں کسان نئے قوانین سے خوش نہیں ہیں؟ نئے زرعی قوانین کو لے کر نیوز 18 نیٹ ورک نے پچھلے ہفتے ایک سروے کیا تھا۔ اس کے تحت نئے قوانین کو لے کر لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ سروے کے نتائج کے مطابق، تقریبا 70 فیصدی لوگ زرعی قوانین کی حمایت میں ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ جبکہ 54 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ کسانوں کی تحریک سیاست سے حوصلہ افزا ہے۔


اس سروے میں ہم نے کشمیر سے لے کر کنیاکماری، ملک کے تقریبا ہر گوشے سے لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی۔ اس کے تحت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں لوگوں سے سوال پوچھے گئے۔ اس کے تحت نئے قوانین کو لے کر لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ اس میں 2412 لوگوں نے حصہ لیا۔ اس سروے کے تحت زرعی قوانین کو لے کر لوگوں سے کل 12 سوال پوچھے گئے۔


کیا ہے لوگوں کی رائے؟


زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون ملک اور کسانوں کے حق میں ہے اور اس سے آنے والے دنوں میں کسانوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ ساتھ ہی لوگ یہ بھی چاہتے ہیں کہ کسانوں کی یہ تحریک فوری طور پر ختم ہو۔

آئیے، تفصیل سے نظر ڈالتے ہیں اس سروے کے نتائج پر

1۔ 56.59% لوگوں کا ماننا ہے کہ اس تحریک کو ختم کیا جائے۔

2۔ 53.6% لوگ نئے زرعی قوانین کی حمایت میں ہیں۔ 30.6% لوگ اس قانون کے حق میں نہیں ہیں۔ جبکہ 15.8% لوگ اس کو لے کر کچھ کہنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

3۔ 48.71% لوگوں کا ماننا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی یہ تحریک سیاست سے حوصلہ افزا ہے۔

4۔ 32.59 فیصدی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تحریک سیاست سے حوصلہ افزا نہیں ہے۔ جبکہ 18.70فیصد لوگ یہ کہنے کی حالت میں نہیں ہیں کہ یہ سیاست سے حوصلہ افزا ہے یا نہیں۔

5۔ 52.69% لوگوں کا ماننا ہے کہ احتجاج کار کسانوں کو زرعی اصلاحات قوانین کو منسوخ کرنے پر زور نہیں دینا چاہئے اور سمجھوتہ کرنا چاہئے۔

6۔ 60.90 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ زرعی اصلاحات قوانین کے تحت کسانوں کو بہتر قیمت مل سکتی ہے۔

7۔ 73.05 فیصد لوگ ہندستانی زراعت میں اصلاحات اور جدید کاری کی حمایت کرتے ہیں۔

8۔ 69.65% لوگوں نے حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ اب کسانوں کو اے پی ایم سی منڈی کے باہر اپنے اناج بیچنے کا متبادل ہو گا۔

9۔ 53.94 فیصد لوگ حکومت کی تحریری یقین دہانی کی پیشکش کی حمایت کرتے ہیں کہ ایم ایس پی جاری رہے گی۔

10۔  66.71 فیصدی لوگ اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ لوگ مرکزی حکومت کی پرالی جلانے سے متعلق پابندی والے آرڈیننس کو واپس لینے کی مانگ کریں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 21, 2020 01:59 PM IST