ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 رائزنگ انڈیا: مذہب، سیاست، کاروبار، کھیل، فلم... ہر شعبہ کی ہستیوں سے روبرو ہونے کا منچ

رائزنگ انڈیا سمٹ میں مذہب، سیاست، کاروبار، فلم اور کھیلوں سے جڑی ہستیاں اپنے خیالات پیش کریں گی۔

  • Share this:
نیوز 18 رائزنگ انڈیا: مذہب، سیاست، کاروبار، کھیل، فلم... ہر شعبہ کی ہستیوں سے روبرو ہونے کا منچ
نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2019

نیوز 18 نیٹ ورک 25، 26 فروری کو دہلی میں رائزنگ انڈیا سمٹ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ مذہب، سیاست، کاروبار، فلم اور کھیلوں سے جڑی ہستیاں اپنے خیالات پیش کریں گی۔  پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔

پہلے دن کا آغاز مذہبی رہنماوں سے ہوگا۔ '' دی نیو منترا آف انڈیا '' سیشن میں روحانی لیڈر سدگرو جگی واسودیو اور بابا رام دیو اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اس کے اسٹیج مینیجر ہوں گے معروف نغمہ نگار پرسون جوشی۔

دوسرے سیشن ’ گٹ سیٹ گرو‘ میں کاروباری رہنماوں سے بات چیت ہو گی۔ اس میں کاروباری انل اگروال، سنیتا ریڈی، روبن رینا اور اجے سنگھ کے ساتھ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور معاشی امور کے سکریٹری سبھاش چندر گرگ ہندوستان کی ترقی کی کہانی بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رائزنگ انڈیا 2019: ملئے سیاست، فلم اوراسپورٹس کی اہم شخصیات سے جوملک کےحالات اورموضوعات پرکریں گے تبادلہ خیال


تیسرے سیشن میں شام 06.20 سے 07:00 بجے تک مرکزی حکومت کے تین وزرا نتن گڈکری، پیوش گوئل اور روی شنکر پرساد ترقی کی کہانی بتائیں گے۔ چوتھے سیشن سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ خطاب کریں گے۔ ان کے بعد اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ لوگوں سے روبرو ہوں گے۔ پانچوٰیں سیشن 'سیاست سے بالاتر: قومی ترجیحات کی تعریف' سے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔




پہلے سیشن میں ہمارے ساتھ ہوں گے بابا رام دیو اور جگی واسودیو
پہلے سیشن میں ہمارے ساتھ ہوں گے بابا رام دیو اور جگی واسودیو

رائزنگ انڈیا کے دوسرے دن 26 فروری کو صبح 10:30 بجے ’ نئے ہندوستان کی تعمیر‘ سیشن سے بی جے پی صدر امت شاہ خطاب کریں گے۔ دوسرے سیشن میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما لوگوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وی ٹو: دی نیو جنیڈر ایکویشن( وومین) یعنی ہم بھی: : نئی صنفی مساوات ( خواتین) نامی سیشن ہو گا جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور اداکارہ تاپسی پنو اپنے خیالات پیش کریں گی۔




نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2019
نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2019

دوپہر 01:00  سے 01:40 بجے تک اسپورٹس سیشن میں مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، اولمپئین میری کام اور سابق کرکٹر انل کمبلے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اس کے بعد کے اجلاس سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، کانگریس لیڈر آر پی این سنگھ، بی جے پی لیڈر رام مادھو، راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ خطاب کریں گے۔ آخری سیشن میں وزیر اعلیٰ ارون جیٹلی اپنے خیالات پیش کریں گے۔


نیوز 18 انڈیا کے مینجینگ ایڈیٹر پربل پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان ترقی کر رہا ہے، ابھر رہا ہے۔ رائزنگ انڈیا ابھرتے ہندوستان کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ تمام بڑے لوگ جو پالیسی ساز ہیں، جن کا سماج کے لئے تعاون ہے۔ ان کے تعاون نے سماج میں کیسے تبدیلی لائی ہے، ان سے ہم اس منچ پر روبرو ہوں گے۔ یہ واحد ایسا منچ ہے جس میں ہر شعبہ کے لوگ آئیں گے اور بات چیت کریں گے۔


First published: Feb 25, 2019 11:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading