உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18رائزنگ انڈیا : یہ صرف لفظ نہیں ، بلکہ سوا سو کروڑ ہندوستانیوں کی طاقت ہے

    ملک کا سب سے بڑا میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 رائزنگ انڈیا سمٹ کا انعقاد کرنے جارہا ہے ۔ اس سمٹ کا انعقاد 16 اور 17 مارچ کو دہلی کے ہوٹل تاج میں ہوگا ۔

  • News18 Urdu
  • | March 17, 2018, 09:21 IST
    facebookTwitterLinkedin
    LAST UPDATED 4 YEARS AGO

    AUTO-REFRESH

    HIGHLIGHTS

    21:13 (IST)

    وزیر اعظم مودی نے اپنا خطاب کو یہ کہتے ہوئے ختم کیا کہ ہم سبھی کو سوچنا چاہئے کہ ہم 2022 تک نیو انڈیا بنانے میں کیا رول ادا کرسکتے ہیں ۔ 

    20:59 (IST)

    رائزنگ انڈیا صرف دو لفظ نہیں بلکہ سو ا سو کروڑ لوگوں کی اس طاقت کی علامت ہے جسے اب دنیا قبول کررہی ہے : وزیر اعظم مودی 

    20:58 (IST)

    یہ ہندوستان کی خود اعتمادی ہی ہے کہ جہاں پوری دنیا 2030 تک ٹی بی کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے ، ہم نے اس سے پانچ سال پہلے یعنی 2025 میں اس ہدف کو حاصل کرنے کا عزم کیا ہے  اور  ہم پوری دنیا کو یہ کرکے دکھائیں گے : وزیر اعظم 

    20:56 (IST)

    ہندوستان نے دنیا کو امن ، ترقی اور پائیدار ترقی کا پیغام دیا ہے ۔ ہندوستان نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ایسے موضوعات کو اٹھایا جو دنیا کے ہر ملک کو متاثر کرتے ہیں : پی ایم مودی 

    20:55 (IST)

    رائزنگ انڈیا ایک ایسی تصویر ہے جس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا ۔ ہندوستان نے صرف اپنی ہی نہیں پوری دنیا کی ترقی کو نئی رفتار دی ہے : مودی 

    20:54 (IST)

    سال 2014 سے پہلے وزاتوں کے درمیان کو رابطہ نہیں تھا ، ہماری حکومت میں مختلف وزارتیں مل کر ملک کی ترقی کی سمت میں کام کررہی ہیں :وزیر اعظم مودی 

    20:52 (IST)

    وزیر اعظم مودی نے صحت کے چار ستون قرار دئے ۔ پروینش ہیلتھ کیئر ، افارڈیبل ہیلتھ کیئر ، سپلائی سائیڈ انٹرونشن اور مشن موڈ انٹرونشن  

    20:47 (IST)

    سال 2014 میں جب ہماری حکومت بنی تھی تب میڈیکل میں 52 ہزار سیٹیں تھیں جو اب بڑھ کر 85 ہزار ہوگئی ہیں : نریندر مود ی

    20:47 (IST)

    رابطہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہماری حکومت اڑان اسکیم کے تحت مشرقی ہندوستان میں 12 نئے ائیرپورٹ بنا رہی ہے ، جن میں سے 6 نارتھ ایسٹ میں ہیں۔ ایمس کے قیام میں بھی ہم نے مشرقی ہندوستان کو اہمیت دی ہے۔ اس سے ان علاقوں میں لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ ہم سب کا ساتھ سب کا وکاس منتر کے تحت ملک کے ہر کونہ میں ترقی کی اسکیمیں لے جارہے ہیں : نریندر مودی 

    20:44 (IST)

    ملک کے 18 ہزار گاووں میں بجلی نہیں تھی ، ان میں سے 13 ہزار گاوں مشرقی ہندوستان کے تھے ، ہم نے سب میں روشنی دی ہے ، یہی رائزنگ انڈیا ہے : وزیر اعظم مودی 

    ملک کے سب سے برے میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 کے رائزنگ انڈیا سمٹ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پہلے دن وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت سے ملکوں میں یہ تصور رہا ہے کہ حکومت ترقی کی اور تبدیلی کی قیادت کرے اور شہری اس کو فالو کریں ، مگر گزشتہ چار سالوں میں ہندوستان میں ہم نے یہ صورت بدل دی ہے ۔ اب ملک کا عام شہری قیادت کرتا ہے اور حکومت اس کو فالو کرتی ہے ۔
    رائزنگ انڈیا کے پہلے دن مرکزی وزیر پیوش گوئل اور نتن گڈکری نے دی بلڈنگ باکس آف رائزنگ انڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ نئی راہیں نئے خواب کے سیشن میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر اور ہریانہ کے وزیر اعظم منوہر لال کھٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
    اس سمٹ کے توسط سے سیاست ، تجارت ، انتظامیہ ، آرٹس اور تعلیم کے شعبہ کی قومی و بین الاقوامی شخصیات کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کے علاوہ گبون کے صدر علی بانگنے ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ، چندا کوچر ، نرملا سیتا رمن ، پال کروگمین اور کیپٹن امریندر سنگھ وغیرہ بھی پروگرام میں شریک ہورہے ہیں اور خطاب کریں گے۔
    رائزنگ انڈیا کے لائیو اپ ڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں ۔