உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا : اسپورٹنگ نیشن بننے کی طرف بڑھ رہا ہے ہندوستان

    میکسیکو میں حال ہی ہوئے شوٹنگ ورلڈ کپ میں ہندوستان تمغہ کی فہرست میں ٹاپ پر تھا ۔ تقریبا دو ہفتے پہلے خاتون پہلوان نوجوت کور نے سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی ۔

    میکسیکو میں حال ہی ہوئے شوٹنگ ورلڈ کپ میں ہندوستان تمغہ کی فہرست میں ٹاپ پر تھا ۔ تقریبا دو ہفتے پہلے خاتون پہلوان نوجوت کور نے سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی ۔

    میکسیکو میں حال ہی ہوئے شوٹنگ ورلڈ کپ میں ہندوستان تمغہ کی فہرست میں ٹاپ پر تھا ۔ تقریبا دو ہفتے پہلے خاتون پہلوان نوجوت کور نے سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی ۔

    • Share this:
      میکسیکو میں حال ہی ہوئے شوٹنگ ورلڈ کپ میں ہندوستان تمغہ کی فہرست میں ٹاپ پر تھا ۔ تقریبا دو ہفتے پہلے خاتون پہلوان نوجوت کور نے سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی ۔ ہندوستانی کھلاڑی کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ اب ہندوستان کے لوگ صرف کرکٹ میں ہی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں بلکہ دیگر کھیلوں پر بھی کافی توجہ دے رہے ہیں ۔ ایسے میں وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کو اسپورٹنگ نیشن بنایا جائے ۔

      ہندوستان کو ایک اسپورٹنگ نیشن بنانے کا مشورہ نیوز ۱۸ رائزنگ انڈیا سمٹ سے پہلے ایک پینل ڈسکشن میں ہمارے مہمانوں نے دیا ۔ اس پینل میں ایاز مینن ، سینئر ایڈیٹر شاردا اگرا اور سابق کرکٹر اتل واسن شریک ہوئے ۔ کھیل کی دنیا سے وابستہ ان سبھی مہمانوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستان ایک اسپورٹنگ نیشن بننے کی طرف آگے بڑھ رہا ہے ۔

      ایاز مینن کا ماننا ہے کہ کھیلو انڈیا پروجیکٹ سے کافی امیدیں پیدا ہوئی ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ بچوں کو میدان پر لانے میں تھوڑی پریشانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پریشانی ہے جسے دھیان میں رکھنا چاہئے ۔ کیا لڑکیوں کو کھیلوں میں آسانی سے آنے کا موقع ملے گا ؟ یہ مشکل ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک شاندار خیال ہے ۔

      وہیں شاردا اگرا کا کہنا ہے کہ فنڈس کا غلط استعمال نہیں ہو تو ہندوستان ایک اسپورٹنگ نیشن بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا کے تحت تین پرانی کھیل پالیسیوں پر ایک ساتھ کام کیا گیا ۔ دہلی میں منعقدہ کھیلو انڈیا پروگرام میں کافی بچوں نے شرکت کی اور انہیں کافی مزہ بھی آیا ۔ ہمارے ٹاپ اتھیلیٹ لگاتار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ شوٹنگ اس کی ایک بڑی مثال ہے ۔ اگر دس سال پہلے کسی نے آپ کو شوٹنگ ورلڈ میں اتنے سارے تمغے ملنے کی بات کہی ہوتی تو آپ اسے مزاق سمجھتے ۔

      اتل واسن کا ماننا ہے کہ دوسرے کھیلوں میں بھی زیادہ سے زیادہ مداح کی دلچسپی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ مداح کی وجہ سے لوگ اس ملک میں کرکٹ کی پوجا کرتے ہیں ۔

      اتل واسن نے کہا ہندوستان میں کافی دیر سے یہ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ اس ملک میں کھیل کو کافی کم ترجیح ملتی ہے ، لیکن اس کے باوجود ہم کئی کھیلوں میں اہم حصولیابیاں حاصل کررہے ہیں۔ کرکٹ کی طرھ دیگر کھیل بھی مقبول ہورہے ہیں ۔ کھیل میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ عالمی سطح پر کرکٹ ایک مقبول کھیل نہیں ہے ، لیکن یہ ہندوستانی برادری کو جوڑتا ہے ۔ ہمیں دوسرے کھیلوں میں مزید کئی ہیروز کی ضرورت ہے ، جس سے لوگوں کو سیکھنے کا موقع مل سکے ۔

      ملک کا سب سے بڑا میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 رائزنگ انڈیا سمٹ کا انعقاد کرنے جارہا ہے ۔ اس سمٹ کا انعقاد 16 اور 17 مارچ کو دہلی کے ہوٹل تاج میں ہوگا ۔ اس پروگرام میں ملک کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ساتھ دنیا کی کئی مشہور ہستیاں بھی شرکت کریں گی ۔ پہلے دن وزیر اعظم مودی اہم مقرر ہوں گے۔ سمٹ کے توسط سے سیاست ، تجارت ، انتظامیہ ، آرٹس اور تعلیم کے شعبہ کی قومی و بین الاقوامی شخصیات کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا جائے گا۔
      First published: