உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم مودی کے آنے کے بعد سیاست کی ثقافت میں آئی تبدیلی News18India Chaupal میں بولے جے پی نڈا

    BJP President JP Nadda in News18India Chaupal: پی ایم مودی (PM Modi)  کے آنے کے بعد سیاست کی ثقافت بدل گئی ہے۔ 2014 سے پہلے ووٹ بینک، تقسیم کی سیاست ہوا کرتی تھی لیکن 2014 کے بعد اب تمام پارٹیاں ترقی، حکومت کی کارکردگی کی باتیں کر رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی. بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا  (BJP President JP Nadda)  نے نیوز 18 انڈیا کے پروگرام چوپال  (News18India Chaupal)  کے منچ پر شرکت کی۔ پروگرام کے دوران بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا، 'جمہوریت کی طاقت اور خوبصورتی یہ ہے کہ ہم بحث کرتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں، جس میں کبھی ہم متفق ہوتے ہیں اور کبھی ہم اختلاف کرتے ہیں۔ پی ایم مودی (PM Modi)  کے آنے کے بعد سیاست کی ثقافت بدل گئی ہے۔ 2014 سے پہلے ووٹ بینک، تقسیم کی سیاست ہوا کرتی تھی لیکن 2014 کے بعد اب تمام پارٹیاں ترقی، حکومت کی کارکردگی کی باتیں کر رہی ہیں۔

      جے پی نڈا نے کہا، جو بھی پارٹیاں بی جے پی کے ساتھ مقابلہ میں ہیں، وہ خاندانی جماعتیں ہیں۔ خاندانی سیاست ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ خاندانی سیاست ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ سیاست میں پہلے لوگ میوے کھانے آتے تھے لیکن پی ایم مودی کے آنے کے بعد جو خدمت کرے گا وہی سیاست میں رہے گا۔ بی جے پی نے ملک میں یہ سیاسی کلچر بنایا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر

      پی ایم مودی اونر شپ اسکیم ownership plan لائے تھے۔
      جے پی نڈا نے کہا کہ کسان سمان ندھی کے تحت ایک لاکھ 53 ہزار کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ ایم ایس پی پر بحث ہوتی ہے، سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو پی ایم مودی نے نافذ کیا۔ اونر شپ اسکیم ownership plan  بھی پی ایم مودی ہی لائے تھے۔ ایگریکلچر ایکٹ کے نفاذ کے بعد ہوئے تمام انتخابات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی، لیکن وزیر اعظم مودی نے ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ اس کا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

      بھگوان اپوزیشن جماعتوں کو بہتر عقل و سمجھ  دے: جے پی نڈا
      ہم ہندوستان کو آگے لے جانے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ لگے ہوئے ہیں، لیکن اپوزیشن نے پی ایم مودی کی مخالفت کرتے ہوئے ملک کی مخالفت شروع کردی ہے۔ بھگوان اپوزیشن جماعتوں کو بہتر عقل و سمجھ  دے کہ وہ ملک کو بدنام کرنا چھوڑ دیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: