'نیوز18 رائزنگ انڈیا کے منچ پر بولے رام دیو: 'دہشت گردوں کی کٹھ پتلی ہیں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان
بابا رام دیو نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بے قصور لوگوں کو مارو ، لیکن پاکستان ، جس کا وزیر اعظم ناپاک ہے ، ایسا شخص جو فوج اور دہشت گردوں کا کٹھ پتلی ہے ، اس سے کیا امید کرو گے ۔
بابا رام دیو نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ بے قصور لوگوں کو مارو ، لیکن پاکستان ، جس کا وزیر اعظم ناپاک ہے ، ایسا شخص جو فوج اور دہشت گردوں کا کٹھ پتلی ہے ، اس سے کیا امید کرو گے ۔
ننیوز 18 نیٹ ورک کے زیر اہتمام 25 اور 26 فروری کو دہلی کے تاج ہوٹل میں رائزنگ انڈیا سمٹ کے پہلے دن پروگرام کا آغاز مذہبی رہنماوں سے ہوا۔ '' دی نیو منترا آف انڈیا '' سیشن میں روحانی لیڈر سدگرو جگی واسودیو اور بابا رام دیو نے اپنے خیالات پیش کئے ۔ حال ہی میں پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر رام دیو نے پاکستان پر حملہ بولا۔ سمٹ میں پلوامہ حملے کو لے کر پاکستان پر برسے بابا رام دیو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فوج کی کٹھ پتلی ہیں۔
وہیں سمٹ 2019 میں سد گرو نے کہا کہ ہم اس وقت پلوامہ کو دہشت گردی کہہ رہے ہیں، وہ وہی کررہے ہیں جس میں ان کا یقین ہے، انہیں لگتا ہے کہ وہ صحیح ہیں، یہ ان کا ایجنڈا ہے۔ لیکن ہمارے لئے کیا صحیح ہے، وہ ہم طے کرتے ہیں۔
بابا رام دیو نے کہا کہ ایک طرف ہم خوشحالی کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ذات پات آجاتا ہے ۔ ایسے میں ملک کیسے آگے بڑھے گا ۔ ملک کو آگے لے کر کون جائے گا رائزنگ انڈیا کا ایک سوال یہ بھی ہے ۔ ہندوستان کس جانب جارہا ہے ؟ ، اس کے جواب میں رام دیو نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں پر تشدد کے نام پر بزدلی کے گیت گاتے ہیں اور بہادری کو گالی دیتے ہیں ، لیکن جب پلوامہ ہو جاتا ہے ، تب چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ اب میں کہتا ہوں کہ یوگ پروک یودھ کرو اور پاکستان جو ناپاک ہو چکا ہے ، اس کو شدھ کرو ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ بے قصور لوگوں کو مارو ، لیکن پاکستان ، جس کا وزیر اعظم ناپاک ہے ، ایسا شخص جو فوج اور دہشت گردوں کا کٹھ پتلی ہے ، اس سے کیا امید کرو گے ۔ ہندوستان کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی ۔ ہم امن کے علمبردار ہیں ، لیکن کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔