உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 رائزنگ انڈیا: پلوامہ حملے پر رام دیو بولے، یوگ پوروک یودھ " کرو اور ناپاک پاکستان کو "شدھ" کرو

    رام دیو نے آگے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کو سزا دینے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔

    رام دیو نے آگے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کو سزا دینے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔

    رام دیو نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں پر تشدد کے نام پر بزدلی کے گیت گاتے ہیں اور بہادری کو گالی دیتے ہیں ، لیکن جب پلوامہ ہو جاتا ہے ، تب چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ اب میں کہتا ہوں کہ یوگ پروک یودھ کرو اور پاکستان جو ناپاک ہو چکا ہے ، اس کو شدھ کرو ۔

    • Share this:
      نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام میں پیر کونغمہ نگار پرسون جوشی کے ساتھ سد گرو اور یوگ گرو بابا رام دیو موجود رہے۔ رام دیو نے پلوامہ حمے پر واضح طور پر کہا کہ اب وقت ہے کہ تشدد کے نام پر بزدلی چھوڑ کر یوگ پووک یودھ کرنا چاہئے۔ رام دیو نے آگے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کو سزا دینے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔
      رام دیو نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی قرار دیا۔ سد گرو نے اس بارے میں کہا کہ وہ لوگ وہی کر رہے ہیں جو ان کا ایجنڈہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں کیا کرنا ہے۔
      انہوں نے آگے کہا کہ کتنے سالوں سے صرف اس بات کیلئے خون بہہ رہا ہے کہ آخر ہمارا انٹرنیشنل بارڈر ہے کہاں؟ میں چاہتی ہوں کہ اب اس بارے میں فیصلہ ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہمیں منتخب کرنا ہوگا کہ اس ملک کو آگے کیسے چلایا جانا ہے اور ہماری حدیں کہاں تک ہوں گی۔
      ملک کو آگے لے کر کون جائے گا رائزنگ انڈیا کا ایک سوال یہ بھی ہے ۔ ہندوستان کس جانب جارہا ہے ؟ ، اس کے جواب میں رام دیو نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں پر تشدد کے نام پر بزدلی کے گیت گاتے ہیں اور بہادری کو گالی دیتے ہیں ، لیکن جب پلوامہ ہو جاتا ہے ، تب چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ اب میں کہتا ہوں کہ یوگ پروک یودھ کرو اور پاکستان جو ناپاک ہو چکا ہے ، اس کو شدھ کرو ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ بے قصور لوگوں کو مارو ، لیکن پاکستان ، جس کا وزیر اعظم ناپاک ہے ، ایسا شخص جو فوج اور دہشت گردوں کا کٹھ پتلی ہے ، اس سے کیا امید کرو گے ۔ ہندوستان کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی ۔ ہم امن کے علمبردار ہیں ، لیکن کوئی ہماری طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
      پروگرام میں پرسون جوشی کے سوال کے جواب میں رام دیو نے کہا کہ یوگ عام لوگوں کی زندگی سے اس لئے دور ہو گیا کیونکہ خاص لوگوں نے مانا ہے کہ انہیں کا ہر چیز پر حق ہے۔  رام دیو نے کہا کہ میں فرقہ پرستی کے خلاف ہوں ، میں براہمنوں کے خلاف نہیں لیکن براہمن واد کے خلاف ہوں ، کچھ لوگ زبردستی وید – پرانوں کے محافظ بنتے ہیں جبکہ یہ ہم سب کا ہے ۔
      First published: