ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیوز 18 رائزنگ انڈیا: رام دیو بولے۔ بائبل۔ قرآن پر سوال نہیں اٹھاتے لیکن ویدوں کی تنقید فیشن بن گئی ہے

بابا رام دیو نے کہا کہ ہماری تہذیب میں مذہب اور روحانیت کو ایک سمجھا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک میں مذہب اور روحانیت کو الگ الگ مانا جاتا ہے

  • Share this:
نیوز 18 رائزنگ انڈیا: رام دیو بولے۔ بائبل۔ قرآن پر سوال نہیں اٹھاتے لیکن ویدوں کی تنقید فیشن بن گئی ہے
بابا رام دیو نے کہا کہ ہماری تہذیب میں مذہب اور روحانیت کو ایک سمجھا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک میں مذہب اور روحانیت کو الگ الگ مانا جاتا ہے

نیوز 18 نیٹ ورک کے زیر اہتمام 25 اور 26 فروری کو دہلی کے تاج ہوٹل میں رائزنگ انڈیا سمٹ کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا ہے۔  پہلے دن پروگرام کا آغاز مذہبی رہنماوں سے ہوا۔ '' دی نیو منترا آف انڈیا '' سیشن میں روحانی لیڈر سدگرو جگی واسودیو اور بابا رام دیو نے اپنے خیالات پیش کئے ۔


سیشن کی اینکرنگ کررہے معروف نغمہ نگار پرسون جوشی نے سوال کیا کہ کیا یوگ اور بھوگ میں کوئی ٹکراو ہے ۔ اس پر سدگرو نے کہا کہ روحانیت کا مطلب کمزوری نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو اس پر پابندی عائد کردی جائے ۔ ہم اپنی زندگی کو اس سطح تک اوپر اٹھا سکتے ہیں جب لوگوں کو لگنے لگے کہ ہم سپرہیومن ہیں ۔ اگر آپ یوگ میں دلچسپی نہیں رکھتے تو آپ موت کا انتظار کررہے ہیں۔

وہیں، بابا رام دیو نے کہا کہ ہماری تہذیب میں مذہب اور روحانیت کو ایک سمجھا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک میں مذہب اور روحانیت کو الگ الگ مانا جاتا ہے ۔ ہندوستان میں دونوں الگ الگ نہیں ہے ۔ کوئی بائبل یا قرآن کی تنقید نہیں کرسکتا ہے ، لیکن ہندوستان میں ویدوں کی تنقید کرنا فیشن بن گیا ہے، اس کیلئے ایک پورا گینگ مصروف ہے۔


نیوز 18 نیٹ ورک کے زیر اہتمام 25 اور 26 فروری کو دہلی میں رائزنگ انڈیا سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ مذہب، سیاست، کاروبار، فلم اور کھیلوں سے جڑی ہستیاں اپنے خیالات پیش کریں گی۔ پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔

First published: Feb 25, 2019 06:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading