نئی دہلی: دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال سے نمٹنے میں کوتاہی برتنے کے لئے نیشنل گرین ٹربیونل ( این جی ٹی ) نے آج دہلی حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ 48 گھنٹے کے اندر اس معاملے پر کارروائی کی رپورٹ داخل کرے ، ورنہ اس کے خلاف سخت جرمانہ لگایا جائے گا۔ جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت والی بنچ نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے ابھی تک کی گئی کارروائی کی رپورٹ داخل نہیں کئے جانے پر دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت سےسخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ ایک بھی ایسا قدم بتائے جو اس نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے سابقہ حکم کی تعمیل کرنے کے لئے اٹھایا ہو۔ بنچ نے سوال کیا کہ "کیا دہلی کے لوگ ہر وقت تکلیف ہی برداشت کرنے کے لئے ہیں؟ ہم پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ رہی ہو تو ہنگامی حالات کے تحت تمام دفاتر بند کر دیے جائیں۔ آپ نے اس معاملے میں آخر کیا کیا ؟ بچے بھی آلودگی کا قہر برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ آپ عوام کو اس طرح تکلیف کے لئے نہیں چھوڑ سکتے"۔ بنچ نے فضائی آلودگی کی وجہ سے اتوار کو ہند-سری لنکا کرکٹ میچ کچھ دیر کے لئے روک دئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "حالت یہ ہو گئی هے کہ لوگ اب میچ بھی چھوڑ کر جانے لگے ہیں اور آپ ہیں کہ صورت حال کی سنگینی کو سمجھنے کی بجائے صرف میٹنگیں کئے جا رہے ہیں، لیکن کرتے کچھ نہیں ہيں۔این جی ٹی نے سخت الفاظ میں حکومت سے کہا کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کارروائی کی رپورٹ داخل کر ے ورنہ اس کے خلاف سخت جرمانہ لگایا جائے گا۔ معاملے کی آئندہ سماعت چھ دسمبر کو ہوگی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔