نئی دہلی : نیشنل گرین ٹربیونل نے پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سالوں پرانے تیل ٹینکروں کو دہلی این سی آر میں نہ بھیجیں۔ اس کے تحت اب یہ آئل ٹینکر دہلی اور اس سے متصل ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے اضلاع میں نہیں جا سکیں گے۔ ایسے میں اگلے چند دنوں میں دہلی قومی راجدھانی خطہ میں تیل کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ دہلی این سی آر میں سینکڑوں گریڈ -1 اور گریڈ -2 آئل ٹینکر چلتے ہیں۔ صرف انڈین آئل کارپوریشن کو اپنے 621 آئل ٹینکر ہٹانے پڑیں گے۔ تمام تیل کمپنیوں کو این جی ٹی کا حکم ماننے کیلئے کہا گیا ہے۔ این جی ٹی کے چیئرپرسن جسٹس سوتنتر کمار نے انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم کارپوریشن اور ہندوستان پٹرولیم کو فوری طور ایسی گاڑیوں کا استعمال بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گرین اتھارٹی نے جوائنٹ پولیس کمشنر کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ اس کے حکم کی تعمیل ہو ۔ این جی ٹی نے گزشتہ سال دسمبر میں تمام پٹرولیم کمپنیوں کو نوٹس جاری کر کے یہ بتانے کیلئے کہا تھا کہ کیا وہ پٹرول پمپوں پر پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کے لئے کسی قسم کی ایک دہائی سے زیادہ پرانی ڈیزل گاڑیوں کا استعمال کرتی ہیں۔نیشنل گرین ٹربیونل نے دہلی این سی آر علاقوں میں گریڈ -1 اور گریڈ -2 ٹرکوں کے آنے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس پابندی سے ان تیل ٹینکروں کی انٹری بھی رک جائے گی، جو دہلی این سی آر کے پٹرول پمپوں پر ایندھن کی سپلائی کرتےہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔