اپنا ضلع منتخب کریں۔

    قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی بگڑتی ہوئي صورتحال پر دہلی سرکار کو این جی ٹی کی لتاڑ

    نئي دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی متعینہ محفوظ حدود سے کافی نیچے جا چکی ہے، جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے نیشنل گرین ٹرائبیونل (این جی ٹی) نے آج دہلی سرکار کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اپنے اقدامات کی تفصیلی اطلاع دینے کا حکم دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئي دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی متعینہ محفوظ حدود سے کافی نیچے جا چکی ہے، جس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے نیشنل گرین ٹرائبیونل (این جی ٹی) نے آج دہلی سرکار کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اپنے اقدامات کی تفصیلی اطلاع دینے کا حکم دیا۔

      گرین ٹرائبیونل کے چیئر پرسن جسٹس سوتنتر کمار کے زیر صدارت بنچ نے کہا کہ ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتے جو سنگین ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا سبب بنے۔

      این جی ٹی نے دہلی سرکار کو یہ حکم بھی دیا کہ وہ شہر میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور آلودگی کو کنٹرول کرنے کے واسطے کئے جانے والے اپنے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے نوٹیفکیشن اور اعلانات شائع کرے۔ گرین ٹرائبیونل نے دہلی سرکار سے راجدھانی کے سب سے زیادہ آلودہ علاقوں کے تعلق سے بھی ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کی۔

      این جی ٹی نے محکمہ ماحولیات و جنگلات کے سکریٹری، محکمہ صحت کے سکریٹری اور دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کے چیئرمین و ممبر سکریٹری کو آج ایک ہنگامی میٹنگ کرکے راجدھانی میں فضائی آلودگی کی ناگفتہ بہ صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کو مؤثر طورپر نافذ کرنے پر غور و خوض کرنے کی ہدایت دی۔

      First published: