قومی دارالحکومت میں آلودگی کے مدنظر میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں کل چھٹی رکھنے کا فیصلہ
file photo
قومی گرین ٹریبونل (این جي ٹي) نے آج مرکز اور دہلی حکومت کی فضائی آلودگی کو لے کر سخت سرزنش کی ۔ ٹریبونل نے کہا کہ دہلی پھیلی فضائی آلودگی کیلئے دونوں حکومتیں باتوں کے علاوہ کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہیں
نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں آلودگی کے خطرناک حد تک پہنچ جانے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے کل میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قومی گرین ٹریبونل (این جي ٹي) نے آج مرکز اور دہلی حکومت کی فضائی آلودگی کو لے کر سخت سرزنش کی ۔ ٹریبونل نے کہا کہ دہلی پھیلی فضائی آلودگی کیلئے دونوں حکومتیں باتوں کے علاوہ کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہیں۔ دہلی میں خطرناک ہوتی آلودگی پر سماعت کرتے ہوئے ٹریبونل نے کہا کہ صرف ملاقاتیں ہو رہی ہے۔ ٹریبونل نے کل آلودگی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی کے چیف سکریٹری سے رپورٹ طلب کی تھی۔ دہلی حکومت کی جانب سے این جي ٹي کو آج بتایا گیا کہ دو ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ اس پر ٹریبونل نے کہا کہ ملاقاتیں کرنے سے کیا ہونے والا ہے۔ کوئی ایسا قدم اٹھایا ہے جس سے آلودگی کم ہو جائے گا۔ ٹریبونل نے کہا کہ دہلی میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کو ابھی تک سڑکوں سے نہیں ہٹایا گیا۔ ٹریبونل نے کہا کہ جنوبی دہلی میں کئی علاقوں میں عمارت کی تعمیر کے کام میں قانون کو پوری طرح نظر انداز کیاجارہا ہے۔ کوئی بولنے والا نہیں ہے۔ تعمیری کاموں سے اڑنے والی مٹی آلودگی کا بڑا سبب ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔