اپنا ضلع منتخب کریں۔

    این جی ٹی کا فیصلہ ، دہلی این سی آر میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں پر جاری رہے گی پابندی

    نیشنل گرین ٹربیونل این جی ٹی نے جمعرات کو دہلی این سی آر میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

    نیشنل گرین ٹربیونل این جی ٹی نے جمعرات کو دہلی این سی آر میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

    نیشنل گرین ٹربیونل این جی ٹی نے جمعرات کو دہلی این سی آر میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : نیشنل گرین ٹربیونل این جی ٹی نے جمعرات کو دہلی این سی آر میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔ این جی ٹی نے مرکز کی وہ عرضی مسترد کردی ، جس میں ڈیزل گاڑیوں پر پابندی سے متعلق حکم میں ترمیم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دہلی این سی آر میں 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں پر عائد پابندی ہٹانےسے انکار کرتے ہوئے این جی ٹی نے کہا کہ ایک ڈیزل گاڑی 24 پٹرول گاڑی اور 40 سی این جی گاڑیوں کے برابر آلودگی پھیلاتی ہے۔
      دہلی میں آلودگی میں اضافہ کے پیش نظر نومبر 2014 کو این جی ٹی نے حکم دیا تھا تھا کہ 15 سال سے زیادہ پرانی سبھی ڈیزل اور پٹرول گاڑیوں کو دہلی کی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس کے بعد ٹربیونل نے اپریل 2015 میں حکم دیا تھا کہ 10 سال سے زیادہ پرانی سبھی ڈیزل گاڑیوں کو دہلی میں چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
      غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت ڈیزل کی 10 سال پرانی گاڑیوں کو دہلی سے ہٹانے کے خلاف ہے ، لیکن این جی ٹی بھی اپنے رخ پر قائم ہے۔ این جی ٹی پہلے ہی ڈیزل کی 10 سال پرانی گاڑیوں کو دہلی سے ہٹاکر دیگر ریاستوں میں بھیجنے کا حکم دے چکی ہے۔ این جی ٹی کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو ان ریاستوں میں بھیج دیا جائے ، جہاں گاڑیوں کی تعداد کم ہے اور آلودگی کی سطح بھی کم ہے۔
      First published: