نئی دہلی : نیشنل گرین ٹریبونل این جی ٹی نے منگل کو 'آرٹ آف لیونگ کو 4.75 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی۔ اے او ایل کو انٹرنیشنل کلچرل فیسٹیول کے دوران جمنا كھادر کو پہنچے نقصان کے عوض میں ماحولیاتی معاوضے کے طور پر یہ جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ این جی ٹی نے تنظیم پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اے او ایل نے 11 مارچ کو اپنا تین روزہ پروگرام شروع ہونے سے پہلے جرمانہ رقم میں سے 25 لاکھ روپے ادا کردیئے تھے۔ جسٹس سوتنتر کمار کی ایک رکنی بنچ نے اے او ایل کی بینک گارنٹی کے ذریعے باقی رقم بھرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اے او ایل کی ایک اور درخواست پر سماعت بعد میں ہوگی، جس میں 120 کروڑ روپے کے ماحولیاتی معاوضے کی سفارش کرنے والی ماہرین کی کمیٹی کی تنظیم نو کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔