دہلی حکومت کو بڑا جھٹکا ، طاق اور جفت کے دوران دوپہیہ گاڑیوں کو بھی چھوٹ دینے سے این جی ٹی کا انکار
راجدھانی میں خطرناک آلودگی پر قابو پانے کی مہم کے تحت طاق اور جفت اسکیم نافذ کرنے کے معاملہ میں دہلی حکومت کو آج نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی )نے بڑاجھٹکادیا۔
راجدھانی میں خطرناک آلودگی پر قابو پانے کی مہم کے تحت طاق اور جفت اسکیم نافذ کرنے کے معاملہ میں دہلی حکومت کو آج نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی )نے بڑاجھٹکادیا۔
نئی دہلی: راجدھانی میں خطرناک آلودگی پر قابو پانے کی مہم کے تحت طاق اور جفت اسکیم نافذ کرنے کے معاملہ میں دہلی حکومت کو آج نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی )نے بڑاجھٹکادیا۔ این جی ٹی نے اسکیم کے دوران دوپہیہ گاڑیوں کوچھوٹ دئے جانے کے لئے حکومت کی طرف سے دائر نظر ثانی کی عرضی خارج کردی ۔ نظرثانی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے این جی ٹی سربراہ جسٹس سوتنترکمار نے کہا کہ طاق جفت اسکیم کے تحت کسی بھی طرح کی چھوٹ دینے سے راجدھانی کی آلودہ فضاکو بہتربنانے کا مقصدہی فوت ہوجائیگا۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ دہلی میں 60لاکھ سے زیادہ دوپہیہ گاڑیاں ہیں ۔ان میں بڑی تعداد میں دوپہیہ گاڑیاں بہت پرانی ہیں اور ان سے نکلنے والادھواں اخراج کی طے شدہ حد کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے ۔ جسٹس کمارنے کہا کہ اس بات پر بھی کوئی تنازعہ نہیں ہے کہ دوپہیہ گاڑیوں سے ہونے والا اخراج آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔