اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرٹ آف لیونگ کو جرمانہ کی رقم ادا کرنے کیلئے ملی ایک دن کی مہلت ، وزیر اعظم مودی بھی کریں گے پروگرام میں شرکت

    نئی دہلی : جمنا کے کنارے آرٹ آف لیونگ کے پروگرام ورلڈ کلچرل فیسٹیول پر تنازع مزید گہرا ہوگیا ہے ۔ ایک طرف جہاں جرمانہ کی رقم کو لے کر نیشنل گرین ٹربیونل نے سخت موقف اختیار کیا ہے تو وہیں شری شری روی شنکر کا بھی کہنا ہے کہ وہ جرمانہ نہیں دیں گے خواہ جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : نیشنل گرین ٹربیونل نے آرٹ آف لیونگ کو پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کیلئے جمعہ تک کا وقت دیا ہے۔ اس قبل این جی ٹی نے سخت لہجہ میں کہا تھا کہ آرٹ آف لیونگ اپنے پروگرام ورلڈ کلچرل فیسٹیول کیلئے اس پر عائد کئے گئے جرمانہ کی رقم کو جمعرات کی شام 4 بجے تک جمع کرادے ۔ تاہم جمعرات کو ہوئی سماعت کے بعد این جی ٹی نے آرٹ آف لیونگ کو ایک دن کا اور موقع دیدیا ۔ اب اس کو جمعہ تک ہر حال میں پانچ کروڑ روپے کی جرمانہ کی رقم ادا کرنی پڑے گی۔
      ادھر میڈیا خبروں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ وہ اس پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ پروگرام کا افتتاح صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کرنے والے تھے ، مگر وقت کی کمی کی وجہ سے وہ اس پروگرام میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
      اس سے قبل این جی ٹی نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہاتھا کہ آج شام 4 بجے تک آرٹ آف لیونگ کو 5 کروڑ جرمانہ رقم ادا کرنا ہی ہوگی۔ ایسا نہیں ہونے پر پروگرام کی اجازت واپس بھی لی جا سکتی ہے۔ این جی ٹی نے ڈی ڈی اے سے بھی پوچھا ہے کہ کیا اسے جرمانے کی رقم مل گئی ہے۔
      ورلڈ کلچرل فیسٹیول کو این جی ٹی نے کل منظوری دے دی تھی۔ فیصلے میں این جی ٹی نے آرٹ آف لیونگ پر 5 کروڑ کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی این جی ٹی نے ڈی ڈی اے پر 5 لاکھ اور دہلی آلودگی بورڈ پر 1 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
      سماعت کے دوران این جی ٹی نے سخت رخ اپناتے ہوئے ایجنسیوں اور وزارتوں کو سخت پھٹکار لگائی تھی۔ غور طلب ہے کہ روحانی گرو شری شري روی شنکر کے دہلی میں ہونے والے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے انعقاد پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔

      First published: