உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک بھر میں این آئی اے کی چھاپہ ماری جاری ، مزید 8 مشتبہ افراد گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    نئی دہلی: یوم جمہوریہ پر دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کی سازش رچنے والوں کے خلاف قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی چھاپہ ماری آج بھی جاری رہی اور پورے ملک میں 06 شہروں کے 12 ٹھکانوں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران 08 مزیدمشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: یوم جمہوریہ پر دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کی سازش رچنے والوں کے خلاف قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی چھاپہ ماری آج بھی جاری رہی اور پورے ملک میں 06 شہروں کے 12 ٹھکانوں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران 08 مزیدمشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔


      این آئی اے نے خفیہ ایجنسیوں سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر جمعہ کو بھی پانچ مقامات پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق ان پانچ لوگوں سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر ملی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے آج بھی کرناٹک، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور مہاراشٹر کے 06 شہروں میں 12 ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی گئی۔ان چھاپوں کے دوران 08 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور انہیں مقامی عدالتوں میں ریمانڈ پر لینے کے لئے پیش کیا جائے گا۔


      گرفتار شدہ لوگوں میں کرناٹک کے تمکورکا سید مجاہد، اتر پردیش کے لکھنؤ کا محمد علیم، آندھرا پردیش کے حیدرآباد کے محمدعبید اللہ خان اور ابو انس، کرناٹک کے بنگلور کے آصف علی عرف ارمان سنگھ، سہیل احمد اور محمد عبد الاحد، اور ممبئی کا محمد حسین خان شامل ہیں۔

      First published: