دہلی کی ایک خصوصی این آئی اے کورٹ نے حزب المجاہدین سربراہ صلاح الدین کے بیٹے شکیل یوسف کو 30 دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اسے 2011 کے دہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
ایجنسی کا الزام ہے کہ شکیل "بھٹ کے کئی ہندوستانی رابطہ کاروں میں سے ایک تھا، جو پیسوں کے لین دین سے متعلق کوڈ کے لئے اس کے ساتھ فون پررابطہ میں رہتا تھا۔ این آئی اے کے ذریعہ اپریل 2011 میں درج یہ معاملہ دہلی کے معرفت حوالہ کے ذریعہ رقم کو پاکستان سے جموں وکشمیر بھیجے جانے سے متعلق ہے۔ ایجنسی کا ماننا ہے کہ ان پیسوں کا استعمال دہشت گردی اورعلیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے کیا گیا۔
Delhi: NIA court has sent second son (Shakeel Yousuf) of Hizb-ul-Mujahideen Sayeed Salahudeen to 30 day judicial custody. He was arrested by the National Investigation Agency (NIA) in connection with a 2011 terror funding case
سید صلاح الدین کا اصلی نام سید محمد یوسف شاہ ہے، لیکن پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سرپرستی میں 11 نومبر 1991 میں ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کا سرغنہ بننے کے بعد اس نے اپنا نام بدل کر سید صلاح الدین رکھ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ صلاح الدین کا پورا خاندان آج بھی کشمیر وادی میں ہی رہتا ہے۔
سید صلاح الدین ایک کشمیری ہے، جو پاکستان سے ملی مدد کی بنیاد پرہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا ہے۔ صلاح الدین گزشتہ 27 برسوں سے کشمیرسمیت پورے ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا ہے اور وہ این آئی اے کے موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں بھی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔