ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی- یوپی کے16 ٹھکانوں پراین آئی اے کا چھاپہ، آئی ایس آئی ایس کےنئےماڈیول کی تلاش

اس معاملے میں امروہہ سے پانچ مشکوک کوحراست میں لیا گیا ہے۔ این آئی اے اس معاملے پرشام چاربجے پریس کانفرنس کرے گی۔

  • Share this:
دہلی- یوپی کے16 ٹھکانوں پراین آئی اے کا چھاپہ، آئی ایس آئی ایس کےنئےماڈیول کی تلاش
آئی ایس آئی ایس کے نئے ماڈیول کا مرکز امروہہ بتایا جارہا ہے۔

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی اوراترپردیش کے 16 مقامات پرچھاپہ ماری کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی کے جعفرآباد، شیلم پوراوراترپردیش کے امروہہ میں آئی ایس آئی ایس ماڈیول سے منسلک ٹھکانوں پریہ کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشن میں این آئی اے کے علاوہ اترپردیش اینٹی ٹیررازم کی ٹیم بھی شامل ہے۔


نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نئے ماڈیول 'حرکت الحرب اسلام' سے منسلک ٹھکانوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں امروہہ سے پانچ مشکوک کوحراست میں لیا گیا ہے۔ تقریباً 10 مشتبہ کوپوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ این آئی اے اس معاملے پرشام 4 بجے پریس کانفرنس کرے گی۔ 


واضح رہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں ان دنوں ہائی الرٹ پرہے۔ گزشتہ ہفتہ جنوبی کشمیرکے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑمیں دہشت گرد ذاکرموسیٰ کے ایک قریبی سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔


First published: Dec 26, 2018 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading