نئی دہلی۔ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) آفیسر تنزیل احمد کی اہلیہ فرزانہ کا آج انتقال ہو گیا۔ حملے کے بعد سے ہی فرزانہ ایمس اسپتال میں بھرتی تھیں جہاں آج صبح ان کی موت ہو گئی۔
بتا دیں کہ دو اپریل کو بجنور میں این آئی اے کے ڈی ایس پی تنزیل پر حملے کے دوران ان کی بیوی کو بھی کئی گولیاں لگی تھیں۔ سنگین طور پر زخمی فرزانہ کا علاج نوئیڈا کے فورٹس اسپتال میں چل رہا تھا اور حالت زیادہ بگڑنے پر منگل کو ہی انہیں ایمس میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا جہاں آج ان کی موت ہو گئی۔
بتا دیں کہ منگل کو ہی اتر پردیش پولیس نے تنزیل احمد کے قتل کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور بتایا ہے کہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے یہ قتل کیا گیا تھا۔ آئی جی (بریلی ژون) وجے سنگھ مینا نے بتایا کہ دو اور تین اپریل کی درمیانی شب تنزیل اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ جب ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے تب ملزم ان کا پیچھا کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تنزیل کے ایک رشتہ دار کے بھتیجے ریحان اور اس کے ساتھی زینل کو گرفتار کر لیا گیا اور اہم ملزم منیر کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔