ہوم » نیوز » امراوتی

بریکنگ نیوز: جموں وکشمیرکے اونتی پورہ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے گھراین آئی اے کا چھاپہ

این آئی اے نے جیش محمد کے دہشت گرد حافظ سجاد، مدثرخان اور سورج منظورکے گھرچھاپہ ماری کی ہے۔ وہیں دو دہشت گردوں کوہلاک کردیا گیا ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: جموں وکشمیرکے اونتی پورہ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے گھراین آئی اے کا چھاپہ
محبوبہ مفتی کی حراست تین ماہ کے لئے بڑھادی گئی

پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں ایئراسٹرائیک کے بعد سے جموں وکشمیرمیں تیز ہلچل ہے۔ ایک طرف پاکستان کی طرف سے ہندوستانی پوسٹوں پرمسلسل فائرنگ ہورہی ہے، وہیں شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔


اب خبرآرہی ہے کہ اونتی پورہ میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جیش کے دہشت گردوں کے گھرپرچھاپہ ماری کی ہے۔ خبروں کے مطابق این آئی اے نے جیش محمد کے دہشت گرد حافظ سجاد، مدثرخان اور سورج منظورکے گھرچھاپہ ماری کی ہے۔


خبروں کے مطابق دہشت گرد حافظ سجاد پلوامہ حملے سے بھی منسلک تھا۔ پلوامہ میں 14 فروری کو سی آرپی ایف کے قافلے پردہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کے تقریباً دو ہفتے کے بعد منگل کے روزہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا، جس میں بڑی تعداد میں دہشت گردہلاک ہوئے ہیں۔

First published: Feb 27, 2019 10:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading