جموں و کشمیر: این آئی اے نے نئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے مددگاروں پر کسا شکنجہ، 16 مقامات پر چھاپے ماری

جموں و کشمیر: این آئی اے نے نئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے مددگاروں پر کسا شکنجہ، 16 مقامات پر چھاپے ماری

جموں و کشمیر: این آئی اے نے نئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے مددگاروں پر کسا شکنجہ، 16 مقامات پر چھاپے ماری

این آئی اے نے اننت ناگ، سری نگر، بڈگام، شوپیاں، کولگام اور بارہمولہ اضلاع کے ساتھ جموں کے پونچھ، راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں بھی کارروائی کی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: جموں و کشمیر میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف این آئی اے مسلسل چھاپے ماری کر رہی ہے۔ منگل کو ایک بار پھر این آئی اے نے ریاست کے 16 مقامات پر چھاپے ماری کی۔ ان میں سے 12 مقامات وادی کشمیر میں اور چار جموں ڈویژن میں ہیں۔ این آئی اے نے نئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے مددگاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی ہے۔ این آئی اے کے مطابق وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی، تشدد اور تخریب کاری سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    این آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کی سازش کیس میں چھاپے دیر شام تک جاری تھے۔ این آئی اے نے اننت ناگ، سری نگر، بڈگام، شوپیاں، کولگام اور بارہمولہ اضلاع کے ساتھ ساتھ جموں کے پونچھ، راجوری اور کشتواڑ اضلاع میں بھی کارروائی کی ہے۔

    بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کا معاملہ، ایک مجرم کے غائب ہونے پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

    سعودی عرب کے کھجوروں کا باغ لگایا جا رہا ہے دریائے اجے کے کنارے، میدجول اور عجوہ کی نسلیں بنگال میں بھی اگیں گی

    نئے دہشت گرد تنظیموں کی جانچ
    این آئی اے نئے تشکیل شدہ دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کی جانچ کر رہی ہے۔ "دی ریزسٹنس فرنٹ"، "یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ جموں و کشمیر"، "مجاہدین غزوات الہند"، "جموں و کشمیر فریڈم فائٹرز"، کشمیر ٹائیگرز اور دیگر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ تنظیمیں لشکر طیبہ، جیش محمد، حزب المجاہدین، البدر اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہیں۔

    مددگاروں پر بھی کسا شکنجہ
    ان نئے دہشت گرد تنظیموں کے مددگاروں اور کیڈروں کی سرگرمیاں بھی این آئی اے کی جانچ کا حصہ ہے۔ این آئی اے کے مطابق، یہ اسٹکی/مقناطیسی بموں، آئی ای ڈی، نقدی، منشیات اور چھوٹے ہتھیاروں کو جمع کرنے اور تقسیم کے ساتھ جموں و کشمیر میں دہشت گردی، تشدد اور تخریب کاری سے متعلق سرگرمیوں کو پھیلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ این آئی اے کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں مقیم کارکن وادی کشمیر میں اپنے کارندوں اور کارکنوں کو اسلحہ، بم، منشیات سپلائی کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہے تھے۔

    2 مئی کو 12 مقامات پر چھاپے ماری
    اس سے قبل، این آئی اے نے 2 مئی کو جموں و کشمیر میں 12 مقامات پر چھاپے مارے تھے، جن میں مجرمانہ مواد اور ڈیجیٹل آلات ضبط کیے گئے تھے۔ دہشت گردی کی سازش کا از خود نوٹس لیتے ہوئے این آئی اے نے 21 جون 2022 کو کیس درج کیا تھا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: