உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کے سب سے بڑے لا فرم پر سی بی آئی کا شکنجہ، پی این بی گھوٹالے کے دستاویزات ’چھپانے‘ کا الزام

    پنجاب نیشنل بینک

    پنجاب نیشنل بینک

    پی این بی نے ارب پتی نیرو مودی پر الزام لگایا تھا کہ اپنے ماما میہول چوکسی کے ساتھ بینک کے عملے کی مدد سے وہ سالوں تک غیر ملکی کریڈٹ پر لاکھوں ارب ڈالر ادھار لیتا رہا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ہندوستان کی سب سے بڑی لا فرم سیرل امرچند منگل داس (سی اے ایم) سی بی آئی تحقیقات کی زد میں ہے۔ حکام نے 13 ہزار کروڑ روپے کے پی این بی گھوٹالہ معاملہ سے جڑے دستاویز اس سال فروری میں ضبط کئے تھے۔ اس معاملہ میں حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل اور پولیس ذرائع نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو جانکاری دی ہے۔

      پی این بی نے ارب پتی نیرو مودی پر الزام لگایا تھا کہ اپنے ماما میہول چوکسی کے ساتھ بینک کے عملے کی مدد سے وہ سالوں تک غیر ملکی کریڈٹ پر لاکھوں ارب ڈالر ادھار لیتا رہا۔ ہیرے کا کاروبار کرنے والے نیرو کے معاونین نے اس سال فروری میں ممبئی میں اس کی فرم کے کچھ کاغذات سی اے ایم کے پاس بھیجے تھے جہاں سے پولیس نے 21 فروری کو تمام دستاویزات ضبط کر لئے۔
      First published: