Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    نربھیاعصمت دری سانحہ کے ملزم ونے کمار کی جیل میں خودکشی کی کوشش

    نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ کے ایک مجرم ونے شرما نے تہاڑ جیل میں خودکشی کی کوشش کی ، جس کی بعد اسے دین دیال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated: Aug 25, 2016 10:40 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    نربھیاعصمت دری سانحہ کے ملزم  ونے کمار کی جیل میں خودکشی کی کوشش
    نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ کے ایک مجرم ونے شرما نے تہاڑ جیل میں خودکشی کی کوشش کی ، جس کی بعد اسے دین دیال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    نئی دہلی : نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ کے ایک مجرم ونے شرما نے تہاڑ جیل میں خودکشی کی کوشش کی ، جس کی بعد اسے دین دیال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ تہاڑ کی جیل نمبر 8 میں بند تھا۔ اس نے گمچھے سے پھندہ لگاکر جان دینے کی کوشش کی۔ قبل ازیں اس کیس کے خاص ملزم رام سنگھ نے بھی مارچ 2013 میں تہاڑ میں خودکشی کرلی تھی۔

    ونے شرما نے دیگر تین مجرموں مکیش, پون اور اکشے کمار سنگھ کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے موت کی سزا کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اس معاملہ کو شاذو نادر ہونے والے واقعات کے زمرے میں رکھا تھا۔

    قابل ذکر ہے کہ 16 دسمبر 2012 کو منرکا سے اپنے ساتھی کے ساتھ بس میں سوار ہوئی پیرا میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ کے ساتھ چھ لوگوں نے چلتی بس میں اجتماعی عصمت دری کی تھی اور اسے بری طرح زخمی حالت میں بس سے پھینک دیا تھا۔ بعد میں اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ پر ملک بھر میں زبردست اجتماعی مظاہرے ہوئے تھے۔

    First published: Aug 25, 2016 10:40 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading